ایمز ٹی وی(صحت) جن لو گو ں کا بلڈ گروپ یہ ہے وہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیو نکہ او بلڈ گروپ والے افراد بہت خاص ہوتے ہیں اور وہ اس لیے خاص ہوتے ہیں کیونکہ اس بلڈ گروپ کے افراد کسی بھی بلڈ گروپ والے شخص کو خون دے سکتے ہیں، لیکن بلڈ گروپ او کے افراد صرف اپنے ہی بلڈ گروپ کےلوگوں سے خون لے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی بلڈ گروپ او والے افراد میں کئی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، جو ان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔ بلڈ گروپ او والے افراد بہت تخلیفی اور طاقتور ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور ہر کام بخوبی انجام دیتے ہیں۔
جاپان میں انٹرویو کے دوران لوگوں سے بلڈ گروپ بھی پوچھا جاتا ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں بلڈ گروپ او والے افراد بہت محنتی تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ ذمہ دار، سلیقےوالے، اپنے کام پر توجہ دینے والے تصور کیے جاتے ہیں۔
بلڈ گروپ او والے افراد جب ذہنی دباؤکا شکار ہوتے ہیں تو ان کو بے حد غصہ آتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ بغیر سوچے سمجھے کام سرانجام دے دیتے ہیں جس کا انہیں بعد میں افسوس بھی ہوتا ہے۔
بلڈ گروپ او والے افراد کا نظام ہاضمہ دوسروں کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے انھیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ بلڈ گروپ او والے افراد کو کیفین کم تعداد میں پینی چاہیئے کیونکہ کیفین ان افراد کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ بلڈ گروپ او والے افراد کو ہفتے میں 3 سے 4 بار ورزش بھی کرنی چاہیئے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) الیون نے ملائیشیا کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے کراچی کے مقامی ہوٹل میں کام کرنے والے حنان خان کو منتخب کرلیا ہے۔
این سی اے الیون اور ملائیشین کرکٹ ٹیم کے درمیان 14 جنوری اور 15 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔
بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے حنان خان نہ صرف کرکٹ میں سخت محنت کرتے ہیں بلکہ وہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں پراٹھے بنانے جیسا سخت کام بھی کرتے ہیں، بالآخر انہیں این سی اے الیون نے ملائیشین کرکٹ ٹیم کے خلاف میچوں کے لیے جگہ دی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میچوں میں منتخب ہونے والے حنان خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جب لاہور سے انہیں پہلی بار فون آیا تو وہ ایک میچ کھیل رہے تھے، بعد ازاں جب انہوں نے لاہور فون کیا تو انھیں ملائشیا کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے متخب ہونے کی خوش خبری دی گئی'۔
حنان کا کہنا تھا کہ 'انھیں اس فون پر یقین نہیں آرہا تھا اسی لیے تصدیق کے لیے ایک بار پھر لاہور فون کیا'۔
19 سالہ کرکٹر حنان خان اس سے پہلے کوئٹہ میں گریڈ 2 کے دو میچ کھیل چکے ہیں، جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران انھیں منتخب کیا تھا۔
حنان خان نے تعاون کرنے والے تمام افراد اور خصوصا پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کا شکریہ ادا کیا جو بلوچستان سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
نوجوان کھلاڑی کا تعلق بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ایک ایسے علاقے سے ہے جہاں لوگ کرکٹ نہیں کھیلتے مگر پھر بھی سلیکٹر وہاں آتے ہیں اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں۔
حنان خان کے مطابق انہیں پہلی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اب دوسری بار این سی اے نے شامل کیا ہے۔
انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بتدریج منتخب ہوتے ہوتے ایک دن قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوں گے۔
حنان خان نے کہا کہ ملائشیا کے خلاف 2 میچوں کے دوران ان کا مقصد اپنی بہتر کار کردگی کے ذریعے سلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔
بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز نے کہا کہ وہ سلمان بٹ کے بہت بڑے مداح ہیں، وہ سلمان بٹ کے اس وقت سے مداح جب انہوں نے بھارت کے خلاف بہترین شاٹ کھیلے، اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی ٹاپ کلاس بلے باز بنیں اور بھارت سمیت تمام بڑی ٹیموں کے خلاف بڑا اسکور کریں۔
ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب میں تین ہزار لیٹرمضر صحت دودھ پکڑا گیا۔ دودھ میں لاشوں پرلگانے والے کیمیکل کی ملاوٹ پائی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے لاہوراورفیصل آباد میں تین ہزار لٹردودھ ضائع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مضر صحت دودھ بیچنے والوں کی شامت آگئی، سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور فیصل آباد میں کارروائی کا آغاز کردیا۔
لاہور میں صبح سویرے شہر کے داخلی راستوں پر دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ دودھ میں لاشوں پرلگائے جانے والے کیمیکل فارمالین، سوڈیم کلورائڈ اور پانی کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا جس پر مزید کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
اس دوران دو ہزار لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کردیا گیا۔ فیصل آباد میں بھی آٹھ سو لیٹر مضر صحت دودھ پکڑا گیا فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس دودھ میں بھی یہی اجزاء پائے گئے۔ متعدد افراد کو حراست میں لے کر محکمہ جاتی کارروائی کی جا رہی ہے۔
دریں اثناء پنجاب میں کارروائی کے باوجود کراچی میں انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کے آگے گھٹنے ٹیک رکھے ہیں، ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر من مانہ اضافہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے تین ماہ قبل بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی شکایات پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب لاہور میں آنے والی 70 سے زائد دودھ کی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
اس دوران 30 کے قریب گاڑیوں سے2000 لیٹر سے زائد غیر معیاری اور مضر صحت دودھ کو قبضے میں لے کر ضائع کر دیا گیا اور درجنوں ذمہ دار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا
ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے لاہور سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے چار مطالبات نہ ماننے پرنواز لیگ کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہوگئے، عام انتخابات سے قبل بلاول ہاؤس لاہور کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرایع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی میڈیا ٹیم اور اسٹاف کوبھی لاہور طلب کرلیاہے۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں چوبیس ویں آئینی ترمیم فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع، پانامہ لیکس، پیپلزپارٹی کےچار نکات اورلاڑکانہ کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔
خورشید شاہ نے ایاز صادق کی جانب سے بلائے جانے والی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کا مؤقف سننے پر اتفاق کیا گیا
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی جانب سے ابھی تک این او سی کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی بطور اسلامی ممالک کے اتحا د کے سربراہ تعیناتی پرپالیسی بیان دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سابق آرمی چیف کی طرف سے ابھی تک این او سی کیلئے وزارت دفاع سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی جانب سے کوئی درخواست آتی ہے تو وزارت دفاع سے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے ۔
چیئرمین سینیٹ نے خواجہ آصف سے استفسار کیا کہ کیا راحیل شریف نے جی ایچ کیو سے اجاز ت لی تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے جی ایچ کیو سے اجازت نہیں لی ، وہ عمرہ کرنے گئے ہیں اور عمرے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر انہوں نے وزارت دفاع اور جی ایچ کیو سے رابطہ نہیں کیا۔
ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب بھر کے شہروں میں سی این جی سیکٹر کو آج شام 6 بجے سے ہفتے کی شام 6 بجے تک سی این جی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں کمی کے باعث کیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام چھ بجے سے ہفتے کی شام چھ بجے تک سی این جی سٹیشنز بند رکھے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پنجاب بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں بھی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور گھریلو صارفین کو صبح اورش شام کے وقت گیس تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے
ایمز ٹی وی (حیدرآباد) ٹرانسپورٹروں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اڈوں پر قابض اور بس مالکان سے بھتہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف قانون کو متحرک کیا جائے۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کریم داد، حاجی رفیق اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ بھتہ خور اوراڈہ مافیا من مانے کرائے وصول کر کے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ان سے بھتہ وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹ مافیا نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف فلپائنی باکسر مینی پیکاﺅ کو کراچی آنے کی دعوت دیدی ۔
فلپائن سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر مینی پیکاﺅ کراچی میں لیاری کے باکسرز کی رہنمائی اورحوصلہ افزائی کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعوت نامہ پاکستان میں موجود فلپائنی سفیر ڈینیل راموس کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔فلپائنی سفیر نے کہا کہ ”پیکاﺅ سندھ حکومت کے مہمان ہونگے اور وہ اپنے دورے کے دوران کراچی کے علاقے لیاری کا خصوصی دورہ کریں گے“۔
وزیراعلیٰ سندھ باکسر کو سندھ ٹوپی ،اجرک اور سندھی میوزک کی سی ڈیز بھی بطور تحفہ پیش کریں گے۔یاد رہے مینی پیکاﺅ تین بار ڈبلیو بی او کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
ایمز ٹی وی(نئی دہلی)بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا سپاہی لاپتہ ہو گیا بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج میں غیر معیاری خوراک اور اعلی افسران کی کرپشن کی کہانیوں کو منظر عام پر لانے والے سپاہی تیج بہادر کی اہلیہ شرمیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے شوہر کو غائب کر دیا گیا ہے اور ابھی تک اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ۔ ”پتہ نہیں تیج بہادر کہاں اور کس حالت میں ہے “۔
شرمیلا نے مزید کہا ہے کہ بھارتی فوج کے خلاف ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تیج بہادر سے رابطہ ہی نہیں ہوا ۔ با ربار رابطے کی کوشش کی مگر اگے سے بات نہیں ہو پا رہی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تیج بہادر نے روٹی مانگ کر غلط نہیں کیا ، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہونی چاہئیے ۔
یاد رہے بھارتی حکومت نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گزشتہ روز تیج بہادر کا تبادلہ راجوڑی سیکٹر سے ہیڈ کوارٹرز میں کر دیا تھا اور اسے سزا کے طور پر پلمبرکی نوکری پر لگا دیا تھا جبکہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اپنی سپاہی کو عادی مجرم قرار دیا ہے
ایمز ٹی وی(دبئی سٹی) دبئی کی اتصالات ٹیلی کام کمپنی نے ای لائف سبسکرائبرز کیلئے نئی آفر کے حصول پر من پسند جگہ کیلئے بالکل مفت فضائی سفر کی پیشکش کردی ، اس پیشکش کے تحت بھارت، پاکستان اور یورپ کیلئے بھی سفر شامل ہے تاہم یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے ۔
خلیج ٹائمز کے مطابق پہلی مرتبہ خطے میں متعارف کرائی گئی اس انوکھی پیشکش کے تحت ای لائف ٹرپل پلے بنڈلز سے لندن ، پیرس اور روم بھی جاسکتے ہیں، یہ پیشکش ای لائف سپورٹس، انٹرٹینمنٹ ، کومبویا پریمیم پیکجز حاصل کرنے والے موجودہ اور نئے دونوں صارفین کیلئے ہے ۔ ممکنہ منازل میں عمان ، ایتھنز، بحرین ، بیروت، قاہرہ، کوچن، کولمبو، دمام ، دہلی ، دوحہ ، استنبول ، کراچی ، کیو، کویت ، لندن، منیلا، ماسکو، ممبئی ، مسقط ، پیرس ، ریاض ، روم اور سٹاک ہوم بھی شام ہیں جبکہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ صارفین کو اجازت ہے کہ ان منازل تک جانے کیلئے وہ کسی بھی بڑی ایئرلائن اور یواے ای سے روانگی کیلئے دبئی ، شارجہ یا ابوظہبی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اس پیشکش سے مستفید ہونے کے لیے صارفین کو ای لائف صارفین کو ویب سائٹ www.etisalat.ae/elifeسے متعلقہ پیکجز کا انتخاب کرنا ہوگایا پھر اس کیلئے اتصالات کے مقامی دفتر یا ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں۔ یہ آفرآج یعنی 11جنوری سے شروع ہوگئی ۔ ایک دفعہ سبسکرائب کرنے کے بعد صارفین کو پہلے دس دنوں میں www.flywithelife.aeپر لاگ ان رہنا ہوگا