ایمز ٹی وی(اسپورٹس) روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا اپریل میں ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔
ماریا شراپووا نے گذشتہ برس جنوری میں آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا، لیکن اس کے بعد ڈوپنگ کا انکشاف ہوجانے کے بعد انھوں نے کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی۔
ان پر 15 ماہ کی ڈوپنگ معطلی اپریل میں مکمل ہوگی، 29 سالہ سابق ورلڈ نمبرون کو مارچ میں دو برس پابندی کی سزا دی گئی تھی تاہم اپیل کیے جانے پر اکتوبر میں یہ سزا کم کردی گئی تھی۔
جرمن ایونٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا تاہم ماریا اپنی پابندی کی سزا مکمل ہونے کے بعد 26 اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی. شراپووا کو وائلڈ کارڈ انٹری ملے گی، سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپس آئوں گی ۔
ایمز ٹی وی(لاہور)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمات میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 10تھانوں کے 50سب انسپکٹر زاور اے ایس آئیزکے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میںپیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔
سیشن عدالت میںقتل کے کیسوں کی سماعت کے لئے12ایڈیشنل سیشن جج مخصوص ہیں جہاں سنگین نوعیت کے کیس زیر سماعت ہیں۔ عدالت عالیہ کی جانب سے ججوں کو جلد کیس نمٹانے کے احکامات بھجوائے گئے ہیں ،
عدالتوں نے پولیس کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہونے کے بار بار احکامات جاری کئے لیکن عمل درآمد نہ کیا گیا اس پر عدالت نے 50پولیس اہلکار جن میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرشامل ہیںکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اورمتعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا کہ اہلکاروں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔
اس ضمن میں عدالتوں نے سی سی پی او کو بھی مراسلہ ارسال بھی ارسال کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو عدالتوں میں پیش ہونے کاپابند بنایاجائے ۔ مراسلے میں مزِ یدکہا گیا ہے کہ اگر پولیس اہلکار عداتوں کے حکم پر عمل نہیں کریں گے تو عام شہریوں سے کیسے عمل کرایا جائے گاجن تھانوں کے اہلکاروں کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں راوی روڈ ،سبزہ زار ،بادامی باغ اور شفیق آباد سمیت 10تھانے شامل ہیں
ایمز ٹی وی(لاہور) پولیس چوکی ریواز گارڈن کے سابق انچارج سب انسپکٹر انیس محمودنے پہلے سبز باغ دکھائے ،نکاح نامہ بھی رجسٹرڈ نہیں کروایا ،نکاح نامہ مانگنے کی پاداش اس کے باپ کو اٹھا کرغائب کردیا ہے
جبکہ بھائیوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیاگیا ہے، پولیس پیٹی بھائی سے مل چکی ہے، متاثرہ بیوی اپنے پولیس افسر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرانے سیشن عدالت پہنچ گئی ،فاضل جج نے تھانہ ساندہ پولیس نے رپورٹ طلب کی جو پیش نہ کی گئی جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج مشتاق عدنان کی عدالت میں ریواز گارڈن کی رہائشی ارم ناز نے اپنے شوہرسب انسپکٹر انیس محمود کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 2015 میں ایک رپٹ لکھوانے اس کے پاس چوکی ریواز گارڈن گئی تھی اس وقت وہ وہاں انچارج تھا جس نے اس سے دوستی کی اور اس کو سبز باغ دکھا کر اس کے ساتھ شادی کرلی ،شادی باقاعدہ اس کی فیملی کے تمام افراد کی موجودگی میں ہوئی لیکن شادی کے بعد اس نے نکاح نامہ گھر سے غائب کردیا ،اس نے یونین کونسل سے رابط کیا تو معلوم ہوا کہ اس نے نکاح نامہ رجسٹرد ہی نہیں کرایا ،سائلہ کے والدین اور بھائیوں نے جو اس سے پوچھا تو اس نے انہیںمختلف تھانوں میں کیسوں میں الجھا دیا ۔
درخواست گزارکا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے اسے دھوکہ دے کر شادی کی اور اب نکاح بھی رجسٹرڈ نہیں کرایا اوراب اس کے باپ کو بھی غائب کردیا ہے جبکہ بھائیوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ،عدالت نے تھانہ ساندہ پولیس اپنے پیٹی بھائی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔عدالت نے تھانہ ساندہ سے رپورٹ طلب کی لیکن رپورٹ پیش نہ کرنے پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔
ایمزٹی وی(کراچی)وفاقی جامعہ اردو کی سنڈیکیٹ کا 33واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرسلیمان ڈی محمد کی صدارت میں منعقد ہوا
اجلاس میں مالیاتی کمیٹی کی سفارشات کی بعض تصحیحات کے ساتھ منظوری دی گئی اور شعبہ جات کے صدور اور انچارجز کی منظوری وتوثیق کی گئی۔اجلاس میں گریجوئیٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کے32اور33ویں اجلاس میں تفویض کردہ13ایم فل.32ایم ایس اور9پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کی توثیق کی گئی اور اردلی الاؤنس اور بعد از ریٹائر منٹ پی ایچ ڈی الاؤنس کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ہارڈ شپ کیسز اورسلیکشن بورڈ کے انعقاد کے لئے متفقہ قرارداد منظور کرکے سینیٹ کو سفارش کی گئی۔
۔اجلاس میں سنڈیکیٹ کے نمائندے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین، پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،انچارج ڈین کلیہ اسلامی تعلیمات ڈاکٹر عبدالغفور، انچارج ڈین کلیہ تعلیمات ڈاکٹر اشرف خرم، انچارج ڈین کلیہ فارمیسی ڈاکٹرعارفہ اکرام، ڈاکٹر اسماعیل موسیٰ،ڈاکٹر محمد علی ویرسانی،انجمن ترقی اردو کے پروفیسر ڈاکٹر سحر انصاری، ٹریژرار دانش احسان، ناظم امتحانات غیاث الدین موجود تھے۔ اجلاس میں سنڈیکیٹ کے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی معمولی ترامیم کے ساتھ توثیق کی گئی۔
ایمز ٹی وی(کراچی) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج اعجاز خاصخیلی کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ بتایا گیا ہے
سیشن جج اعجاز خاصخیلی نے حیدر آباد میں ایک سرکاری بنگلہ اپنے لئے الاٹ کروایا تھا جبکہ ہائیکورٹ نے بھی ان کو گھر دے دیا تھا۔ سیشن جج نے بنگلے کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز جاری کرنے کے احکامات دئیے اور تاخیر پر کمشنر حیدر آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔ جس پر کمشنر حیدرآباد نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو معاملہ سے آگاہ کیا۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سیشن جج اظہار وجوہ کے نوٹس پر مطمئن نہیں کرسکا لہٰذا برطرف کردیاگیا
ایمز ٹی وی(حیدرآباد) اسٹنٹ کمشنر، سینس ڈسٹرکٹ آفیسر تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد نے اپنے ایک اعلامیہ کے زریعے عوام کو مطلع کیا ہے کہ وہ تمام والدین جو اپنے بچوں کے قومی شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں اور اب تک نہیں بنوا سکے ہیں فوری طور پر شناختی کارڈ کے دفتر رجوع کریں کیونکہ مردم شماری کے سلسلے میں حیدرآباد سمیت پورے ملک میں کم شروع ہو چکا ہے۔
اس لیے ایسے افراد جنہوں نے اب تک اپنا قومی شناختی کارڈ نہیں بنوایا یا جن کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کر والیں تاکہ مردم شماری 2017میں شامل ہو سکیں اور قومی فریضہ ینجام دے سکیں جس سے قوم کی ترقی وابستہ ہے۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمٹ) پاکستان نے معروف گلوکار بلال سعید عبوری ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے۔
زرائع کے مطابق بلال سعید نے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دی رکھی تھی اور آج ہونے والی سماعت کے دوران ضمانت کے خارج ہونے پر بلال سعید ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت سے رفو چکر ہوگئے۔
گلوکار پر والدہ سے دھوکہ دہی کے الزام ہیں۔واضح رہے کہ بلال سعید ،رضا سعید ،نوشین فاروق پر اپنی والدہ سے دھوکہ دہی کے الزام میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔
ملزمان کی عبوری ضمانت کیلئے جسٹس عبدالسمیع خان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی،تاہم آج عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کو خارج کردیا۔ جس کے بعد گلوکار بلال سعید اپنے ملوث ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے،جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی(خیرپور) نامعلوم گاڑی میں سوار افراد سندھ یونائٹیڈ پارٹی ضلع خیرپور کے صدر فیاض حسین خمیسانی کو بازار جاتے ہوئے راستے سے اٹھا کر لے گئے فیاض خمیسانی کے بھائی امداد خمیسانی کے مطابق فیاض خمیسانی گھر سے بازار جانے کے لیے نکلے تھے کہ پنج گلہ چوک پر نامعلوم افراد نے اس کو یرغمال بنا کر گاڑی میں بٹھایا اور اپنے ہمراہ لے گئے
امداد خمیسانی کا کہنا تھا کہ و ہ بھائی کی بازیابی کے لیے وہ قانونی جدو جہد کریں گے دریں اثناء فیاض خمیسانی کو ا غوا کرنے کے خلاف خیرپور کے وکلاء نے منگل کو مکمل ہڑتال کی وکلاء کی ہڑتال کے باعث مقدما ت نہیں چلے جبکہ عدالتی کام متاثر ہوا ۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) کراچی میں ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر نائنٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوجوان فاسٹ باؤلر نے صرف 12 رنز کے عوض تمام دس وکٹیں حاصل کر کے انوکھا اعزاز حاصل کر لیا۔
کراچی میں کھیلے جا رہے سہ روزہ کراچی ریجن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ٹورنامنٹ میں زون تھری نمائندگی کرنے والے محمد علی نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں زون vii کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض تمام دس وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت ان کی ٹیم نے اننگز اور 195 رنز سے فتح حاصل کر لی۔
محمد علی کا یہ ریکارڈ فرسٹ کلاس سطح پر ریکارڈ بک میں جگہ نہیں بنا سکے گا لیکن عالمی سطح پر انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جم لیکر نے 1956 کی ایشز سیریز میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں دس وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس میچ میں انہوں نے 19 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو اننگز اور 170 رنز سے فتح دلائی تھی۔
اس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف انیل کمبلے ہی یہ اعزاز حاصل کر سکے جنہوں نے پاکستان کے خلاف دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم یہ تاریخ رقم کی تھی۔
محمد علی کو اپنی اچھی کارکردگی کا صلہ بھی جلد مل گیا اور انہیں گریڈ ٹو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی زیر صدارت ڈگری تفویض کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں07 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی۔
جن میں سید مصطفیل اثر قادری(انوائرمینٹل اسٹڈیز)،کنیز فاطمہ (پاکستان اسٹڈیز)،محمود احمد شیخ(قانون)، شکیل احمد انصاری(فزکس)، آسٹن (کیمسٹری)، سید شجاع الدین(انٹرنیشنل ریلیشنز)اور طیب (باٹنی ) شامل ہیں۔