اتوار, 19 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) عوامی نمائندے عوام کی صحت کے تحفظ کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے ، پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح کی بڑی وجہ غیر معیاری بیجوں کا استعمال ہے ۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت کا دارومدار موسم پر ہوتا ہے۔ بیجوں کی تقسیم کا اختیار مکمل طور پر حکومت کے پاس ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مضر صحت بیجوں کی درآمد اور استعمال سے نہ صرف گریز کریں بلکہ اس پر پابندی لگائیں۔ پاکستان میں جینیٹکلی موڈی فائیڈ بیجوں کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور اس سے کینسر اور دیگر موذی امراض کی شرح میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ حکومت اس سلسلے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے جو ایک المیہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انسٹیٹوٹ آف بزنس مینجمنٹ کی ریسرچ ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ڈاکٹراحسان رشید میموریل لیکچر سیریز کے تحت منعقدہ لیکچر بعنوان: ”پاکستان میں غذائی تحفظ کے حصول کی جانب“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رئیس کلیہ سماجی علوم وقائم مقام ڈائریکٹر اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر اور ڈاکٹر ثمینہ خلیل بھی موجود تھی۔

ڈاکٹر شاہداہ وزارت نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدات کپاس کی فصل ہے اور کپاس کے 75% فیصد بیج جینیٹکلی موڈی فائیڈ ہوچکے ہیں جو ضرر رساں ہیں لہذا اس کے انسداد کی طرف توجہ مبذول کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کی معیشت میں کپاس ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ یورپین یونین اور کئی ترقی یافتہ ممالک جینیٹکلی موڈی فائیڈ بیجوں پر پابندی لگاچکی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مونس احمر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان معدنی ذخائر سے مالا مال ہے اور دنیا کے بہترین آبی نظام کا حامل ہے اس کے باوجود پاکستان میں پانی کا مسئلہ خوفناک شکل اختیار کرچکا ہے جس کی بڑی وجہ انتظامی نااہلی اور مینجمنٹ کا فقدان ہے ۔ پاکستان کی معیشت کا ایک بڑا حصہ زرعی آمد نی پر منحصر ہے مگر ذرائع آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہے جو ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندگان کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ پاکستان کے عوام کا مستقبل داﺅ پر ہے اور یہ ہماری عوامی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو قومی فریضہ سمجھ کر پوری دیانتداری سے انجام دیں تاکہ ایک عظیم فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لیکچرز کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایمزٹی وی(لاہور)چائلڈپروٹیکشن بیورو نےلاہورکےعلاقےسمن آباد میں گھر میں قید دوبچیوں کوبازیاب کرالیا۔ذرائع کےمطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس کے ہمراہ لاہور کے علاقے سمن آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں دو گھریلو ملازم بچیوں کو قیدمیں رکھا گیا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے آٹھ سالہ سونیا اور سات سالہ زیبا کو بازیاب کرا کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ - مالک مکان بچیوں کو گھر میں بند کرکے اسلام آباد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چلا گیا۔

ایمزٹی وی(پشاور) آرمی پبلک اسکول میں سری لنکاکےسابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دوہ کیا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقات کی۔ جے سوریا نے ملاقات میں آرمی پبلک سکول حملے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین سے اظہار یکجہتی کیا۔ جے سوریا نے آرمی پبلک سکول وارسک روڈ کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے سکول کے طلبہ سے ملاقات بھی کی۔ جے سوریا نے شہید بچوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور غازی بچوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔ سری لنکن کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ -

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان یورپ کے نیوکلیئر ریسرچ کے سب سے بڑے ادارے ’’سرن‘‘ کا ممبر بن گیا، پاکستان’’سرن‘‘ کا ممبر بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے۔ بھارت نے کئی بار درخواست دی لیکن تاحال منظور نہیں ہوئی،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پاکستان یورپ کے نیو کلیئر ریسرچ کے سب سے بڑے ادارے سرن کا ممبر بن گیا ہے۔ نیو کلیئر ریسرچ کا یہ ادارہ پاکستان کے سائنسدانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائے گا، پاکستان ’’سرن‘‘ کا ممبر بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے، اس سے قبل بھارت نے ادارے کی ممبر شپ کیلیے کئی بار درخواست دی لیکن تاحال منظور نہیں کی گئی، ’’سرن‘‘ کا صدر دفتر جنیوا میں ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ نے حکومت سندھ کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات میں مزید 10دن کے اضافے کو مسترد کردیا۔ کراچی پریس کلب میں آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اضافے کو مسترد کردیا اور حکومت سندھ سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں چئیرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشنز سندھ سید خالد شاہ کا کہنا تھا کہ تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ درست نہیں کیوں کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں صورتحلا بہتر ہے اس لیے تعلیمی عمل روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ خلاد شاہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تمام اسکولز 3 اگست سے کھلیں گے اور اگر حکومت نے اس ضمن میں کوئی پاداش دی تو وہ بھی قبول ہے۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)کراچی پرائیوٹ اسکول ایسوسیشن نےسندھ حکومت کاموسم گرماکی تعطیلات میں اضافےکےنوٹیفکیشن کومسترد کردیااور سندھ حکومت سےفوری طورپر نوٹیفکیشن واپس لینےکامطالبہ کردیا۔