اتوار, 19 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)سندھ حکومت اورپرائیوٹ اسکول ایسوسیشن کےدرمیان لفظی جنگ محاز آرائی کےبعدحتمٰی فیصلہ آگیاکہ کراچی کےتمام پرائیوٹ اسکولز 3اگست کےبجائے11اگست کوکھولےجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کےپیش نظر موسم گرماکی تعطیلات میں اضافہ کااعلان کردیاتھا لیکن پرائیوٹ ایسوسیشن نےاس فیصلےکو مسترد کرتےہوئے3اگست کوہی اسکول کھولنےکافیصلہ کیاتھاگس کے بعد سندھ حکومت نےاسکول کھولنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ سنایا جس کےبعد پرائیوٹ اسکولز کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور پرائیوٹ اسکولز 11 اگست کوکھولنے کا اعلان کردیا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 3 اگست بروز پیر سے کراچی سمیت سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول کھلنے کی محکمہ تعلیم کی تجویز مسترد کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 3 اگست بروز پیر کو سیلاب اور بارشوں سے متاثر نہ ہونے والے علاقوں بشمول کراچی کے اسکول کھلنے کی محکمہ تعلیم کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں یونیفارم پالیسی ہوگی اور تمام نجی و سرکاری اسکول 11 اگست کو ہی کھولے جائیں گے

ایمز ٹی وی (کراچی)ایچ ای سی کے تین افرادجن میں ڈاکٹر مختار (چئیرمین ایچ ای سی )،منصور کنڈی (ایگزیکٹو ڈائریکٹرایچ ای سی ) اور کامران ارشد پولیس لے کر آئے اور یونیورسٹی کی ملازمت سے نکالے جانے والے افراد کو یونیورسٹی کا انچارج بنا دیا اور سب دیکھتے رہے۔اس بات کا انکشاف وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ایمز ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص سرکاری نوکری سے کارِ سرکار میں مداخلت کی بنیاد پر نوکری سے نکال دیا جائے تو وہ تا حیات کسی سرکاری نوکری کا اہل نہیں رہتا لیکن اس کے باوجودوفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آبادکے ایک حصہ پر ایسے افراد جو اخلاقی جرائم میں ملوث ہونے کی بناءپر ملازمت سے فارغ کردیے گئے انہیں وہاں حاکم بنا کر بٹھا دیا گیااور اس غُنڈہ گردی میں HEC کھُلے عام ملوث ہے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کوئی نہ کوئی مصلحت یا ایسی بات ضرور ہے جس کی وجہ سے سب خاموش ہیں،ہم نے متعدد بار حاکم اعلیٰ اور چانسلر صاحب کو لکھا ہے کہ یہ کھُلی غُنڈا گردی ہوئی ہے لیکن کوئی ایکشن لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔حکومتِ وقت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے کہ اسلام آباد میں ان کی ناک کے نیچے کس طرح کی لاقانونیت ہورہی ہے اور حکومت سے وابستہ کون کون سے لوگ اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے کہ اردو کے نام پر بنی اس یونیورسٹی کو جلد ہی ایک ناکام تجربہ قرار دے کر ختم کردیا جائے کیونکہ یہ واحد یونیورسٹی ہے جو اردو کی ترویج کے لیے اور قومی زبان کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) 47 ویں انٹر نیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کانسی کے تمغے حاصل کرلیے۔ 47 واں اولمپیاڈ 2015 آذربائجان کے شہر باکو میں منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازی خان کے طالب علم عبداللہ الطاف اور سٹی اسکول لاہور کے سید فیضان حیدر زیدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کانسی کے تمغوں کی فتح کو یقینی بنایا جبکہ دیگردو طالبعلوں حنا بتول اور فواد مسعود دیسمک نے بھی مقابلوں میں شرکت کی۔ یہ بات این سی ٹی سیNCTC National Chemistry Talent Contest) کے کوآرڈینیٹرپروفیسرڈاکٹر خالد محمد خان نے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ این سی ٹی سی کے کوآرڈینیٹر اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد خان اورایچ ای جے انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر محمد رضا شاہ کی زیر قیادت پاکستانی طالب علموں نے ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔ ڈاکٹر خالد خان نے کہا کہ علم کیمیاء کے ان مقابلوں میں75 ممالک سے تقریباً300 کیمیاء کے طالب علموں نے شرکت کی جبکہ 2 پاکستانی طلبہ نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ انھوں نے کہا علم کیمیاء کے مقابلوں میں پاکستانی نوجوان اسکالرز کی شرکت ا علیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوتی ہے، انھوں نے کہا ان طالبعلموں کی تربیت بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحقیقی ادارے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میں کی گئی تھی، انھوں نے کہا اس مقابلے کی تیاری کے حوالے سے کیمیاء کے موضوع پر قومی سطح پر مقابلوں کا انعقادکیا گیا جس میں تقریبا 1000 طالبعلموں نے شرکت کی تھی اس میں سے51 طالبعلموں منتخب ہوئے، ان منتخب طالبعلموں میں سے مختلف اوقات میں امتحانات و مقابلوں کے بعد صرف 4 طالبعلموں کو منتخب کیا گیا جنہوں نے اس سال47 ویں اولمپیاڈ باکو میں شرکت کی، انھوں نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اس سفر میں ہماری ہر قدم پر رہنمائی کی ہے، یہ بڑی کامیابی ان صاحبان کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ واضح رہئے کہ پاکستان کو انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ کی مکمل ممبر شپ 2005 تائیوان میں حاصل ہو ئی تھی۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ڈاکٹر خالد محمد خان ،ڈاکٹر محمد رضا شاہ اور کامیاب طالب علموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کو قوم کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

  • ایمزٹی وی (اسپورٹس) ونٹر اولمپکس کی میزبانی پاکستان کاقریبی دوست چین کرےگا۔دو ہزار بائیس کے ونٹر اولمپکس کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ اور قازقستان کے شہر الماتے میں مقابلہ تھا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے پچاسی ممبران نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے بیجنگ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا۔ بیجنگ دنیا کا پہلا شہر ہے جہاں دو ہزار آٹھ کے سمر اولمپکس کے بعد دو ہزار بائیس کے ونٹر اولمپکس بھی ہونگے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اپنے اجلاس میں دو ہزار بیس کے یوتھ اولمپکس کی میزبانی سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان کو دے دی۔ یوتھ اولمپکس تیسری مرتبہ منعقد ہونگے اور اس میں چودہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے نوجوان حصہ لیں گے۔

     
     
  •  

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت میں حآلی ہی میں ریلیزہونےوالی فلم "بجرنگی بھائی جان" پاکستانی سماجی کارکن انصار برنی سےمتاثرہوکر بنائی گئی ہے۔ فلم بجرنگی بحائی جان نے جہاں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی وہیں ان کی فلم نے ریلیز سے پہلے اور ریلیز کے بعد بے شمار تنازعات کاشکاررہی فلم"بجرنگی بھائی جان" کی کہانی دراصل حقیقی کہانی پر مبنی ہے، جس کا تعلق پاکستان کے انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ انصار برنی سے ہےجس کی وضاحت کرتے ہوئے بتاگیاکہانصار برنی گزشتہ تین سال سے پاکستان میں مقیم ایسی بھارتی لڑکی گیتا کے والدین کی کھوج میں ہیں جو بولنے اور سننے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ انصار برنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ فلم میں "منی" اور اصل زندگی میں "گیتا" کی کہانی ایک ہی ہے ،بس فرق اتنا ہے کہ فلم میں بھارتی لڑکی کی کہانی کو پاکستانی لڑکی بنا کر پیش کیا ہے