پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (صحت) امریکی شہر فیلاڈیلفیامیں امریکی ڈاکٹروں نے پہلی بار دونوں ہاتھوں کی کامیاب پیوندکاری کرکے آٹھ سالہ معذور بچے کے ہاتھ لگا دیئے۔آٹھ سالہ زیون ہاروے نامعلوم انفیکشن کے باعث دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا۔لیکن اب اسے نئے ہاتھ مل گئے ہیں۔ فیلاڈیلفیا کے چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹروں نے پہلی بار پیوندکاری کر کے بچے کے دونوں ہاتھ لگا دیئے۔ دس گھنٹے طویل سرجری میں چالیس رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا۔ ڈاکٹروں نے اسٹیل کی پلیٹوں اور اسکریو کی مدد سے ہڈیوں کو ملایا، اورخون کی روانی کے بعد بالترتیب رگوں، پٹھوں اور دیگر اعضا کو جوڑ دیا۔ زیون نئے ہاتھ ملنے پر بہت خوش ہے۔ اس کی ہینڈ تھراپی جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صحت یابی کے بعد زیون روزمرہ کی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر بچوں کی طرح کھیل بھی سکے گا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) ثانوی تعلیمی بور ڈ نے امتحانات کے نتائج جاری کردیے۔ ناظم امتحانات کے مطابق سائنس گروپ میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 61 فیصد رہا،جنرل گروپ میں طلبا کی کامیابی کا تناسب57 فیصد رہا، خصوصی طلبا  کے گروپ میں 89  طلبا  میں سے 80 کامیاب قرار پائے۔۔سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز  طالبات نے حاصل کیں۔

 

 سائنس گروپ میں انوشہ اصغر نے 92.82فیصد نبمرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن ، منیبہ طالب نے 92.85 نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور مونیزہ اعظم نے 92.47 فیصد نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی

 

 آرٹس گروپ میں اقصٰی زبیر نے 89.41 فیصد نبمرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن ،حریم صدیقی نے89.06فیصد نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن اورحافظہ کائنات نے87.29 فیصد نمبرز  حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

خصوصی طلبا  کے گروپ میں یسریٰ اسد علی نے پہلی پوزیشن، طوبیٰ شاہد نے دوسری پوزیشن اور فاطمہ عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی 

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) پاکستان کےوفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نےدعوٰی کیاہےکہ دنیا کی 300 بہترین جامعات میں پاکستان کی 10 جامعات شامل ہیں۔انہوں نےمزید کہا کے مختلف صوبوں میں قائم جامعات بلند معیار کی ہیں اور عالمی سطح پردرجہ بندی میں شامل ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں اس بات کی وضاحت کی کہ اس سلسےمیں کسی قسم کا تضاد نہیں برتا جاتااور نہ ہی کسی اعلی سطح کےتعلیمی پروگراموں کے ذریعےکسی کو نوازا جاتاہےانیوں نے ان خیالات کااضہار رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم کی جانب سے پوچھےگئے سوالات پر دیا۔

 

  • ایمزٹی وی(کراچی)بانئ پاکستان کی بہن اورمادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا آج 122واں یوم پیدائش نہایت عقیدت اور احترام کےساتھ منایا جارہا ہے۔

     
     
  •