پیر, 20 مئی 2024

ایمزٹی وی(سندھ) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بارش کا امکان ہے جب کہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے 20 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر اور بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں کل ہونے والی مون سون بارش کے مقابلے میں آج ہونے والی بارش کم ہوگی تاہم 26 جولائی کے بعد شہرقائد میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان بھر میں بھی آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے 20 اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور خاص طور پر نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور اور جھل مگسی انتہائی حساس اضلاع ہیں جہاں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لئے 6 کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے دفتری امور میں بہتری کیلئے اے آئی او نظام شروع کردیا ہے گڈ گورننس کے تصور کو فروغ دینے کیلئے اس نئے نظام کو کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے آپریٹ کیا جائیگا ۔ "اے آئی او ڈاک یو منیجمنٹ" نظام فائلوں کی نقلوں حرکت یعنی فائل کب ارسال کی گئی ہے ، موصول کب ہوئی ہے ، کتنے دن ہوگئے ہیں ۔ اسکا جواب دیا گیا ہے ۔ یا زیر التواء ہے اور اگر زیر التواء ہے تو کیوں ہے وغیرہ جیسی جانچ پڑتال کرنے میں مدد فراہم کریگا ۔ ان دفتری امور میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کے امکانات کا خاتم کیا جائیگا ۔ اے آئی او یو ڈاک منیجمنٹ ایک ویب بیسڈ نظام ہے جو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام امور کو بہتر بنانے میں ایم کردار ادا کریگی ۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) قومی زبان اردو کو دفتروں میں سرکاری زبان کی حثیت سے رائج کرنے کیلئے احکام صادر کرنا ایک احسن فیصلہ ہے انجمن کی معتمد اعزازی ڈاکٹر فاطمہ حسن کی جانب سے بیان میں صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، جسٹس جواد ایس خواجہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید کو انجمن اردو پاکستان کی جانب سے مبارکباد پیش کی کہ قومی زبان اردو کو دفتروں میں سرکاری زبان کی حثیت سے رائج کرنے کے احکام صادر کرنا احسن فیصلہ ہے ۔یہ اقدام پاکستان قوم کی یکجہتی اور عالمی شناخت کو باوقار بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ یقیناً کوئی بھی قوم تہذیب سے اپنی پہچان بناتی ہے اور زبان ہی تہذیب کا مظہر ہے یہ ارودو زبان ہی کی تخصیص ہے کہ نظریہ پاکستان کی بنیاد اسی زبان پر رکھی گئی ہے بیان میں مزید کہاگیا کہ انجمن ترقی اردو کا قیام سر سید احمد خان کے قریبی ساتھی محسن نواب محسن الملک کی سرپرستی میں ایجوکیشنل کانفرنس کے تحت 1903 میں عمل میں آیا تھا اس طرح انجمن اس زبان کی امین ہے اور آپکے فیصلے کو سراہتی ہے ۔

ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان کے نجی تعلیمی ادارے آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹرز نے جان لیوا وائرس نگلیریا (دماغ خور امیبا) کو ختم کرنے کے لیے دوا دریافت کر لی ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کے بائیوجیکل اور بائیوجیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ڈاکٹر نوید احمد خان اور ڈاکٹر عبدالمنان بیگ کی سربراہی میں کام کرنے والی ریسرچ ٹیم نے یہ دوا پانچ سال تک تجربات کے بعد دریافت کی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جو دوا امیبا کے علاج کے لیے دریافت کئی گئی ہے وہ پہلے سے نگلیریا فاؤلری خاندان سے تعلق رکھنے والی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر احمد خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے متعدد کھانوں اور ادویات کو امیبا کے علاج کے لیے استعمال کیا جن میں تین ادویات اس بیماری کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

 

  • ایمزٹی وی(نیشنل)الیکشن کمیشن نےسندھ کےبلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات 7دسمبر کو ہونگے۔

    •  
       
    •  

 

  • ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران سے جوہری معاہدے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔ قرارداد کا اطلاق 90 دن بعد کیا جائے گا۔ قرارداد کے مطابق ایران پر اگلے دس سال تک ایٹمی ہتھیار بنانے پر پابندی ہوگی۔ سیکیورٹی کونسل کی جانب سے ایران کے خلاف پابندی کی سات قراردادی کالعدم قرار دی جائیں گی تاہم اگلے دس سال کے دوران معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تو ایران پر دوبارہ پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ معاہدہ منظور ہونے کی صورت میں امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد متعدد پابندیاں بھی ہٹنے کا امکان ہے۔

     
     
  •  

 

  • ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی تحقیقاتی ادارے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پینے کا 82 فیصد پانی انسانی صحت کیلئے غیر محفوظ ہے۔ واٹر ریسرچ کونسل کی رپورٹ کی مطابق ملک کے 23 بڑے شہروں میں پینے کے پانی میں بیکٹیریا، آرسینک، مٹی اور فضلے کی آمیزش پائی گئی ہے۔ پاکستان میڈیکل ہیلتھ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 90 فیصد بیماریوں کی وجہ پینے کا پانی ہے جس کے باعث سالانہ 11 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس اور کینسر جیسے لاعلاج مرض کی وجہ بھی پینے کا آلودہ پانی ہے۔

     
     
  •  

 

  • ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرکے اپنا بیان ریکارڈ کروانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارک سیگل نے پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ انھیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے قوائد اور طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارگ سیگل کی جانب سے آمادگی کے بعد امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن نے مارک سیگل سے کورڈینیشن کے لئے افسر بھی مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مارک سیگل کی ویڈیوکانفرنس کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق رپورٹ تیارکر لی ہے جو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

     
     
  •