پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی ( تعلیم ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے،بی کام ،بی او ایل(B.O.L ) پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم اور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے،بی کام اور بی ایس سی کے لئے فارم 10 اگست 2015 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم3400/= روپے فیس کے ساتھ بینک کاﺅنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700/= روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جولائی 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے ۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 3900/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 6900/= روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ بینک کاﺅنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی جمع کرانے ہونگے۔دریں اثناءطلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ءجامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاﺅنٹر نمبر 01 سے حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ اور رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم ) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2015-16 ء) میں داخلوںکے لئے فارم آج بروز جمعرات23 جولائی 2015 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم صبح 8:30 تادوپہر2:00بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پرواقع یوبی ایل بینک کاﺅنٹر سے1200/= روپے کے عوض حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی بورڈ سندھ کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ جامعات انٹری ٹیسٹ کا انعقاد انٹر کے نتائج آنے کے بعد کیا جائے .اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئیرمین اختر غوری نے سندھ کے سرکاری جامعات اور انسی ٹیوٹس کے سربراہوں کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈ میں انٹر کے نتائج کا اجرا ٹائم فریم محکمہء تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دیا جاتا ہے ۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس 14 فروری کے فیصلے کے تحت ماسوائے کراچی سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈ میں انٹر کے نتائج کا اجرا کی حتمی تعلیم 31 اگست جبکہ طلباء کی غیر معمولی انرولمنٹ کے سبب کراچی بورڈ میں انٹر کے نتائج کے اجرا کی حتمی تاریخ 15 ستمبر ہے ۔

لہٰذا طلباء و طالبات کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے سندھ کی جامعات کے سربراہ اپنی جامعات میں ڈگری کلاسز میں داخلوں کے سلسلے میں انٹی ٹیسٹ کا انعقاد کمیٹی کی دی گئی اس مدت 15 ستمبر کے بعد کریں ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں منظم دھاندلی کے تینوں الزامات کو مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کمیشن کی تمام کارروائی میں انتخابات میں منظم دھاندلی ثابت کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ 3 جولائی کو تیار کی جسے شام کو سیکریٹری قانون کو بھجوایا گیا اور سیکریٹری قانون نے رپورٹ کو وزیراعظم ہاؤس بھجوادیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکریٹری قانون کی جانب سے سیل بند رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو بھیجی گئی جس کے بعد آج وزیراعظم کی جانب سے خصوصی اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور اسے منظر عام پر لانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں کام کرنے والے 3 رکنی کمیشن نے 8 اپریل سے اپنی کارروائی کا آغاز کیا، کمیشن کے دیگر 2 ممبران میں جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس اعجاز افضل شامل تھے، کمیشن نے 86 روز کام کیا اور اس کے 39 اجلاس ہوئے جس میں مجموعی طور پر 69 گواہان پیش ہوئے،تحریک انصاف کے 16 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے جب کہ 11 ریٹرننگ افسران کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا گیا۔ جوڈیشل کمیشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب شاہد حامد اور تحریک انصاف کے حفیظ پیرزادہ نے دلائل دیئے۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے اور رپورٹ کی کمیشن سے تصدیق کے بعد ہی اس پر کوئی رد عمل دیا جائے گا جب کہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ رپورٹ پڑھنے کے بعد ہی اس پر رد عمل دیں گے، کمیشن کی جو بھی رپورٹ آئے گی اسے قبول کریں گے جب کہ یقین ہے کہ رپورٹ حکومتی دعوؤں کے برعکس ہوگی اور اگر رپورٹ اتنی ہی زبردست ہے تو حکومت اسے منظر عام پر کیوں نہیں لاتی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 126 روزہ دھرنا دیا تھا۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمیٰ کے مطابق ایم اے اور ایم اے ڈبل پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014 کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 28 جولائی 2015 تک توسیع کردی گئی ہے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3500روپے فیس برائے سال اول/ آخر کے ساتھ بینک کاؤنٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008 یا اس سے قبل رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے ساتھ5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کروانے ہونگے ۔

ایمز ٹی وی (نیشنل) گزشتہ روز دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں سندھ حکومت کے کئی اہم وزرا کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ مکیش کمار چاؤلہ کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیرنگ اور دیہی ترقی دینےکافیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ میر ہزار خان بجارانی کو محکمہ تعلیم، شرجیل میمن کو ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو ، ناصر شاہ کو بلدیات اور نثار کھوڑو کو وزارت اطلاعات اور آبپاشی کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں پیپلز پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا تھا جس میں سندھ کابینہ کے کئی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی) اسرائیل کی پارلیمنٹ نے نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے والے کو 20 سال قید ہوگی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیا قانون منظورکیا گیا ہے، پارلیمنٹ میں اس قانون کے حق میں 69 ارکان نے رائے دی جب کہ 17 نے مخالفت میں ووٹ دیا، نئے قانون کے تحت اب پتھراؤ کرنے والے شخص کو 10 برس تک کی سزا سنائی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ کوئی شخص پتھر کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا تواسے 20 برس قید کی سزا بھی سنائی جا سکے گی۔

نئے قانون کے حوالے سے اسرائیلی وزیر انصاف ایلت شاکد کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے ’دہشت گرد‘ ہیں اور ان کو ایسا کرنے سے باز رکھنے کے لیے سخت سزا کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نئے قانون کی منظوری سے قبل پتھراؤ میں اگرکوئی شخص زخمی نہ ہو تو اس کی سزا 3 ماہ تھی، نہتے فلسطینی عام طور پر جدید ترین اسلحے سے لیس اسرائیلیوں کے خلاف مظاہرے کے دوران پتھراؤ کرتے ہیں،اسی لئےاسرائیلی حکومت نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پرپتھراؤ کو روکنے کے لئے یہ قانون منظورکیا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)معروف گلوکار واداکار علی ظفرنے بالی وڈمیں اپنے 5سال مکمل کرلیے ۔ ان کی پہلی فلم ’’تیرے بن لادن ‘‘2010ء میں ریلیز ہوئی۔5 سالوں میں ان کی 6 فلمیں ریلیزہوئیں۔علی ظفرنے اداکارہ کے علاوہ بطور گلوکار اور موسیقار بھی اپنے صلاحیتوں کو منوایا۔

علی ظفرکی دیگر ریلیز ہونے والی فلموں میں ’’میرے برادرکی دلہن ،لندن پیرس نیویارک‘، چشم بدور، ٹوٹل سیاپا اور کلِ دل ‘‘شامل ہیں۔ انھیں بھارت میں اسٹاراسکرین ،فلم فیئر، آئیفا اورداداصاحب پھالکے اکیڈمی جیسے ایوارڈزسے ایوارڈزسے نوازگیا۔