ھفتہ, 21 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

 ایمز ٹی وی (پشاور) موسم سرما کی تعطیلات کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اہلیہ سمیت آرمی پبلک اسکول پہنچ گئے جہاں اُنہوں نے اسکول پہنچنے والے بچوں کو خوش آمدید کہا،پاک جنرل راحیل شریف کاکہناتھاکہ بچوں کے حوصلے بلند ہیں ، پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے ، اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف گیٹ پر کھڑے سانحہ پشاور کے بعد پہلی مرتبہ سکول کھلنے پر پہنچنے والے ’غازی ‘بچوں کو خوش آمدید کہتے رہے ، اُنہوں نے طلباءکے علاوہ ساتھ پہنچنے والے والدین سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ آرمی چیف کا آرمی پبلک سکول کے دورے پر طلبہ و اساتذہ سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ، اس قوم کو کوئی بھی چیز شکست نہیں دے سکتی ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ۔ آرمی چیف کے بعد اب عمران خان بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ آرمی پبلک اسکول جا نے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں

ایمز ٹی وی (کراچی) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر کے بیشتر نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم بعض مزید نجی اسکول اور کالج تعطیلات میں مزید 2 روز تک بند رکھنے کے بعد 15جنوری سے تدریسی سلسلہ شروع کریں گے ، شہرقائد سمیت صوبے بھر کے اکثر تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے، بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے حفاظتی انتظامات کے نام پرصرف خانہ پری کی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح 16 دسمبر کو دہشت گردی کے شکار آرمی پبلک اسکول میں بھی تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسکول میں بچوں کا استقبال کیا اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ اور صوابی کے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں سیکیورٹی انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے موسم سرما کی  تعطیلات میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مشنری اسکولوں کے علاوہ تمام نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے تاہم مشنری اسکول 19 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز کریں گے ۔اس کے علاوہ راولپنڈی کا آرمی پبلک اسکول بھی سیکیورٹی وجوہات کے باعث آج نہیں کھل سکا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیوایم کے رہنماءحیدرعباس رضوی نے میتوں کے ساتھ احتجاج ختم اور یوم سوگ میں ایک دن کی توسیع کا اعلان کردیا ۔الطاف حسین کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے اور وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے نوٹس نہ لیے جانے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کاکہناتھاکہ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے موجود ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو مہلت دی لیکن اُنہوں نے مطالبے کے باوجود لواحقین سے اظہارتعزیت تک نہ کیا، رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد پرامن طریقے سے وزیراعلیٰ ہاﺅس سے جناح گراﺅنڈ جارہے ہیں جہاں جنازے ہوں گے اور پھر متعلقہ قبرستانوں میں تدفین ہوگی ۔اُنہوں نے کہاکہ کل (پیر) بھی یوم سوگ ہوگا، ملک بھر احتجاج اور سندھ میں شٹرڈاﺅن ہوگا، اِس دوران پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں آئے گی ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں سیکریٹری تعلیم، کمشنرکراچی اور آئی جی سندھ پولیس شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر تعلیم کو سکولوں کی سکیورٹی کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ واضح رہے سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھل رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر کراچی میں کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے، کاروباری مراکز، بازار اور مارکیٹوں کے علاوہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی بند ہیں اس کے علاوہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے بلکل غائب ہے ۔ کراچی کے علاوہ حیدر آباد، ٹھٹہ، سجاول، میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر، روہڑی، پنوں عاقل، دوڑ، باندی، بدین، ٹنڈو آدم، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز اور خیرپور سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے اس کے علاوہ انٹرا سٹی بسیں نہ چلنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر آئل ٹینکر اور بس میں تصادم کے نتیجے57افراد کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں ،شناخت مشکل ہے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا۔انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں 59 لاشیں لائی گئیں،جن میں49 مرد اور 8 خواتین اور 2 بچوں شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے 5 افراد کو اسٹیل ٹاون اسپتال منتقل کیا گیا ۔جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ 49 مرد، اور 8 خواتین اور 2 بچوں کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں، جن کی شناخت انتہای مشکل ہے لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رات گئے کراچی سے شکار پور جانے والی بد قسمت بس نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثے کے فوری بعد بس میں آگ لگ گئی ،حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس میں سوار مسافر بس سے با ہر نہ آسکے ۔ صرف چند مسافر ہی شیشہ توڑ کر باہر نکل سکے جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے جبکہ باقی تمام لوگ بس کے اندر ہی جل گئے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سانحہ پشاور کے بعد سے بند اسکول کل سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے ۔ سیکیورٹی گائیڈنس جاری ہونے کے باوجود تاحال مکمل انتظامات نہیں کئے جاسکے ہیں ۔ 16دسمبر کو ورسک روڈ پر اے پی ایس میں دہشت گردی کے دل دہلا دینے والے واقعہ کے بعد سے سکولوں کو بند کردیا گیا تھا اور تمام اسکولوں کو سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے دیواریں اونچی کرنے ، سیکیورٹی گارڈ رکھنے سمیت دیگر انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جن پر نجی سکولوں کی جانب سے تو عمل در آمد دیکھنے میں آیا لیکن سرکاری سکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ صوبائی حکومت کو ارسال کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں4 ہزار ایسے سرکاری سکول بھی ہیں جن کی چار دیواری یا تو ٹوٹی پھوٹی ہے یا سرے سے ہے ہی نہیں ۔ جبکہ سنٹرل جیل پشاور میں واقع سکول پہلے سے ہی سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گرد کوئٹہ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو دھر لیا اور تینوں دہشت گردو ں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے ۔ دہشت گردوں سے بھاری تعدادمیں اسلحہ ،بارودی مواد اور خود کش جیکٹس بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔