ھفتہ, 21 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

.ایمز ٹی وی (کراچی) کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک کے قریب بم برآمد ہوا ہے۔بم جامع مسجد قلندریہ کے گیٹ کے سامنے سے ملا۔ذرائع کے مطابق قلندریہ چوک کے قریب مشکوک بیگ سےڈھائی سے 3 کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیاگیا۔ بم کو مسجد کے قریب رکھا گیا تھا۔قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ انڈا موڑسے قلندریہ آنے اورجانے والی سڑک پرٹریفک بند کردیا گیا ۔ علاقے سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا جو موبائل سے علاقے کی وڈیو بنارہا تھا۔ بم پرالقاعدہ برصغیرلکھا ہوا ہے

ایمز ٹی وی (میرپورخاص) پولیس کے مطابق مطلوب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی خفیہ اطلاع پر میر پورخاص میں محمود آباد کے علاقے میں حیدرآباد پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے پولیس افسران اور اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 8 اہکار زخمی بھی ہوئے۔آپریشن کے دوران پانچ خواتین بھی زخمی ہوئیں۔کارروائی میں 12 تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔پولیس کا دعویٰ تھا کہ ڈاکووں کے خلاف رات دو بجے آپریشن شروع کیا گیا تھا جو کہ صبح تک جاری رہا۔زخمی پولیس اہلکاروں اور خواتین کو طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی کے مطابق ملزمان اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ کارروائی محمود آباد میں علی تالپور ٹاون میں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او مارکیٹ واحد بخش لغاری اور ایس ایچ او لطیف آباد حسن عابدی سمیت اہلکار انور جمیل اور دلبر ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ممتاز بروہی سمیت 8 اہلکار زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ثناء اللہ عباسی کا دعویٰ تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو اغواء، ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں ملوث تھے

ایمز ٹی وی (پنجاب) ذرائع کے مطابق سرائے عالم گیر کے دور دراز علاقے میں بولانی پولیس اسٹیشن کی حدود میں گاؤں ڈھوک کھجور کے ایک حجام نے  حجام اپنی دکان میں مبینہ طور پر رسالت مآب حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کہے۔اور مبینہ طور پر توہین رسالت ﷺ کا مرتکب ہوا، لیکن جب معاملہ پولیس اور علاقے کے دیگر لوگوں تک پہنچا تو ملزم آزاد کشمیر فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف محمد بوٹا کی مدعت میں سیکشن 295C کے تحت ایف آئی آر نمبر 6/15 درج کی گئی۔جمعے کو پولیس نے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی)  راولپنڈی میں امام بارگاہ عون محمد رضوی کے قریب بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔، جمعہ کو چٹیاں ہٹیاں میں ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی بھی ہوئے دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں محفل میلاد جاری تھی جبکہ شیعہ علما کونسل نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس افسر راجہ عبدالرشید نے اسے خود کش حملے قرار دیا، تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق مبینہ خود کش بمبار نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم روکے جانے پر اس نے خود کو اڑا لیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے حملے کے بعد علاقے کی چیکنگ کے دوران امام بارگاہ کے قریب سے پانچ کلو وزنی بم برآمد کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حملے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ایسے واقعات پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے'۔دھماکے کے وقت راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دھماکے کی مذمت کی 

ایمز ٹی وءی (ملتان ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ  عمران خان کی شادی سے  یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہماری بیویاں بھی خوفزدہ ہوگئی ہیں کہ 64 سالہ شخص بھی شادی کررہاہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کے بعد میری بیوی اب پہلے سے زیادہ میری خدمت کررہی ہے کہ کہیں میرا شوہربھی شادی نہ کرلے۔ مجھے عمران خان کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا اگر ملتا تو ضرور جاتا۔ بنی گالا کا راستہ مجھ سے چھپا ہوا نہیں ہے، میں انہیں یہیں سے ہی شادی کی مبارکباد دیتا ہوں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کومتنازع نہ بنایاجائے اگر میں قومی اسمبلی میں ہوتا توفوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیتا۔ فوجی عدالتیں اس وقت ملک کی ضرورت ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب دیکھنے والے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر روبیل حسین جنسی زیادتی کے کیس میں سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اگلی سماعت تک جیل بھیجنے کا حکم دیا، نوجوان پیسر کی میگا ایونٹ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی 19 سالہ اداکارہ نازنین ہیپی نے الزام عائد کیا تھا کہ روبیل نے ان سے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا اور جنسی زیادتی بھی کی، جس پرپولیس نے کرکٹر کے خلاف کرمنل کیس دائر کیا، عدالت کی جانب سے دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہوچکا ہے۔ روبیل کا کہنا ہے کہ وہ جنسی زیادتی میں ملوث ہیں نہ ہی شادی کا وعدہ کیا تھا، ہیپی انھیں بلیک میل کررہی ہیں۔

ایمز ٹی وِی( کراچی) ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق 10 کروڑ سے زائد موبائل فون کی سموں کی بائیومیٹرک ری ویرفکیشن کا عمل 12جنوری سے شروع کردیا جائے گا۔ تصدیق کا عمل 2مراحل میں ہوگا پہلے مرحلے میں ملک کے حساس شہروں کراچی ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، بلوچستان اور فاٹا کے علاقوں میں زیر استعمال 2کروڑ 10 لاکھ جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں زیر استعمال2کروڑ 30لاکھ موبائل فون سموں کی تصدیق 12جنوری سے شروع کی جائے گی۔یہ عمل26فروری تک جاری رہے گا۔ غیر تصدیق شدہ تمام موبائل فون سمیں 27 فروری کو بلاک کردی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 4کروڑ 40لاکھ سموں کی تصدیق ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 27 فروری سے شروع ہوگا جس میں ملک بھرمیں چلنے والی 5 کروڑ 90لاکھ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی اوردوسرے مرحلے میں غیرتصدیق شدہ موبائل فون کنکشن 14 اپریل کو بلاک کردیے جائیں گے۔موبائل فون سموں کی بائیومیٹرک ری ویریفکیشن کیلیے ملک بھر میں چلنے والی10کروڑ 30 لاکھ سموں کو 2حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔ ایک فہرست کو سفید جبکہ دوسری فہرست کوگرے کلر کی شناخت دی گئی ہے۔ سفید فہرست میں وہ صارفین شامل ہیں جو حساس علاقے سے باہر اور ایک شناختی کارڈ پر ایک یا 2موبائل فون سمیں استعمال کر رہے ہیں۔سفید فہرست میں شامل موبائل فون کنکشنزکی تعداد 5کروڑ 90لاکھ ہے۔ گرے فہرست میں پاکستان کے حساس شہروں بلوچستان اور فاٹا میں زیر استعمال 4کروڑ 40لاکھ سمیں شامل ہیں اس فہرست میں ایسے صارفین کو شامل کیا گیا ہے جنکے ایک شناختی کارڈ پر 2 یا اس سے زائد سمیں جاری کی گئی ہیں۔

ایمز ٹی وی (آسلام آباد)دبئی حکام نے پاکستان کو مطلوب لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد کسی بھی وقت عزیر بلوچ کو پاکستان لایا جا سکتا ہے واضح رہے کہ عزیر بلوچ جعلی پاسپورٹ پر براستہ ایران دبئی پہنچا تھا جسے گزشتہ ماہ انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا تھا لیکن دبئی حکام کی جا نب سے لیاری گینگ وار کے سربراہ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیاتھا۔

ایمز ٹی وی (سندھ)ہالا کے مقامی گاؤں سعید خان لغاری میں ظالم باپ نے گھریلو ناچاکی کے باعث اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیاہالا کے قریبی گاؤں سعید خان لغاری کے رہائشی علی نواز لغاری نے گھریلو ناچاکی کے باعث اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 15 سال تک ہیں۔ اپنے بچوں کو قتل کرنے کے بعد علی نواز فرار ہو گیا۔علی نواز کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹریکٹر چلاتا ہے اور اکثر اپنے گھر والوں سے لڑتا جھگڑتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان والے بھی اس سے ناراض رہتے تھے۔

ایمز ٹی وی ( سندھ) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رات گئے اچانک شدید دھند نے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔دھند کے باعٹ کراچی الیکٹرک (کے ای) کا بجلی کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا۔جمعرات اور جمعہ کی کی درمیانی شب سے ہی شدید دھند نے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل سے ائرپورٹ، ملیر اور گلشن حدید تک شدید دھند چھائی رہی ۔دھند کے باعث نیشنل ہائی وئے ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی جبکہ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سول ایوی ایشن کے ذرائع نے کراچی ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن رات سے متاثر ہونے کی تصدیق کی سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار بھی کافی دھیمی رہی جس سے بعض مقامات پر تیفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوئی۔واضح رہے کہ کراچی میں عمومی طور پر دھند نہیں ہوتی اسی لیے بھی شہریوں کو کافی دشواری کا سامنا کر نا پڑا جبکہ کے ای کا نظام خراب ہونے سے اکثر علاقوں میں بجلی معطل ہونے سے اسٹریٹ لائٹس بھی بند تھیں۔شاہ لطیف ٹاون، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، بلوچ کالونی اور دیگر علاقوں میں دھند سے حد نگاہ صفر ہو گئی تھی۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ دھند کے باعث آنے اور جانے والی 9 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ رات 2:30 بجے سے ائر پورٹ پروازوں کے لیے بند رہا۔پروازوں کے شیڈول کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 732 کی مسقط میں لینڈنگ ہوئی اسی طرح اسکائی دبئی کی پرواز 331 بھی واپس دبئی روانہ کر دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ امارات ائر لائنز کی پرواز ای کے 604 بھی واپس دبئی روانہ کر دی گئی اسی طرح ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ائر لائن کی پرواز بھی واپس بھیج دی گئی۔سی اے اے کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ترک ائر لائن کی پرواز 708 واپس استنبول بھیج دی گئی جبکہ کراچی سے دبئی، جدہ اور دوحہ جانے والی پروازیں بھی روانہ نہیں ہوسکیں۔