ھفتہ, 21 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی ( لاہور ) چاروں افراد کو 2002 میں راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔  لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان اور جسٹس قاضی محمد امین نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے جرم کے 4 افراد کی سزائے موت کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے  سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ہائی کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے پھانسی کا سزائیں انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر ہی سنائی گئیں لہذا چاروں ملزمان حبیب اللہ، فضل حمید، طاہر حسین اور حافظ نصیر کو فوری طور پر باعزت رہا کیا جائے۔ 26 فروری 2002 کو تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں امام بارگاہ شاہ نجف پر ہونے والے خود کش حملے کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 دسمبر 2004 کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، حملے میں 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے تھے

 ایمزٹی وی (اسلام آباد) ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام چار بجے ہوگا۔ دہشت گردوں کو سزا دینے کےلیے آرمی ایکٹ کی شق ڈی میں ترمیم پر بھی آج بحث کی جائے گی۔  اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ ترامیم کی تحریک ایوان میں وزیرِ اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پیش کی تھی اور اب قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعے 21ویں ترمیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں 342 میں سے 228 ارکان اور سینیٹ کے 104 میں سے 70 ارکان کی حمایت سے 21 ویں ترمیم منظور ہو سکے گی۔قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ میں چلا جائے گا جہاں سے منظوری ہونے پر اس پر صدر پاکستان دستخط کریں گے جس کے بعد 21 ویں ترمیم ملک میں لاگو ہو جائے گی۔اِس پرمیم کے تحت ملک میں دو سال کے لیے فوجی عدالتیں قائم ہوجائیں گی ۔فوجی عدالتوں کے قیام سے  غیر معمولی اقدامات ہوں گے اِن عدالتوں کا قیام انسداد دہشت گردی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے

ایمز ٹی وی(کراچی) سپریم کورٹ رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سندھ حکومت کی جانب سے آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق نظر ثانی کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ نے کی اور سندھ حکومت کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام افسروں کو ان کے اصل محکموں میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو کے ایم سی، کے ڈی اے، پولیس، سوئی گیس اور واٹر بورڈ کے افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے چینی 'تھری گارجز' ڈیم نے سالانہ بجلی پیدا کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ دریائےِ یانگ ژی پر دس سال پہلے قائم ہونے والے ڈیم کے بجلی گھر سے 2014 میں مجموعی طور پر 98.8 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔تھری گارجز ڈیم کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈیم سے پیدا ہونے والی توانائی چار کروڑ نوے لاکھ ٹن کوئلہ جلانے جتنی ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2013 میں برازیلین – پیراگوئیان ڈیم 'اتیاپو' کے نام تھا۔ڈیم کی تعمیر سے متاثرہ ہزاروں لوگ اب بھی غربت میں زندہ ہیں اور چینی حکومت نے 2012 میں تسلیم کیا تھا کہ ہجرت کرنے والے متاثرین پر 'فوری توجہ' کی ضرورت ہے۔تاہم اس دیو قامت منصوبے پر ماحولیاتی تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔ منصوبہ شروع ہونے پر دس لاکھ لوگوں کو مختلف مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔بیان کے مطابق، اس طرح ڈیم کے ذریعےدس کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہونے سے بچی۔ڈیم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے دریا میں موجود ڈولفنز کی بقا خطرے میں ہے۔یاد رہے کہ 22500 میگا واٹ پیدا واری صلاحیت رکھنے والا تھری گارجز ڈیم دنیا کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے۔