ھفتہ, 21 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک)  مریکا نے شمالی کوریا کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی سمیت 3 اداروں اور 10 شخصیات پر اسلحہ بیچنے اور اس کے پھیلاؤ کے الزام میں معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کے سیکرٹری جیکب لیو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا پر اس کے تباہ کن فعل کی وجہ سے اس کا احتساب کرنے کے لئے پرعزم تھا۔ امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف پی آئی کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم یہ پابندیاں اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ امریکا اپنی تجارت، شہریوں اور اپنی اقدار کے تحفظ کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

 سونی پکچرز کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان پر بننے والی فلم ’دی انٹرویو‘ کی ہیکنگ کے معاملے پر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا جب کہ شمالی کوریا کی جانب سے فلم کو ہیک کرنے کے معاملے کی مکمل طور پر نفی کی جاتی رہی ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے مختلف دعوے کئے جارہے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی درخواست پر این اے 122 کے کل 284 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے جانے والے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، انسپکشن انچارج کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کی تفصیلی رپورٹ اگلے 4 روز میں الیکشن ٹربیونل کے حوالے کر دی جائے گی۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ووٹ بڑھنے کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد مٹھائی لے کر ڈی سی او آفس پہنچ گئی اور ان کا دعویٰ تھا کہ ووٹوں کی گنتی میں ایاز صادق کے مزید 82 ووٹ بڑھ گئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران 24 ہزار ووٹ جعلی نکلے جب کہ ہزاروں ووٹ کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق اس حلقہ سے 78 ہزار 377  لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے 68 ہزار 765 ووٹ حاصل کئے تھے۔

ایمزٹی وی (کھیل)  عمر گل کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تمام ٹیسٹ دے دیے، ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کا انحصار سلیکٹرز پر ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سیریز کے دوران مجھے فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن علاج کے بعد تمام ٹیسٹ پاس کرلیے، اس وقت بھرپور ردھم میں ہوں اور جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پوری رفتار سے بولنگ کی۔ انھوں نے کہا کہ میں ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہوں یا نہیں نیک تمنائیں پاکستان کے لیے ہیں، میں 2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کو عمربھر نہیں بھلا سکتا، ہمارا روایتی حریف سے میچز میں کامیابی کا تناسب بہتر ہے لیکن نجانے کیا وجہ ہے کہ ورلڈکپ اور دیگر میگا ایونٹس میں نہیں جیت پاتے۔ امید ہے اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات ہیں۔ دریں اثنا ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی میگا ایونٹ میں بطور آل راؤنڈرکھیلنا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں اوپنر کی حیثیت سے بھی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلئے تیار ہوں، میڈیا سے بات چیت میں اظہر علی نے کہا کہ میں ان دنوں بہترین پرفارم کررہا ہوں، ماضی میں جب بھی موقع ملا اپنے ملک کے لیے خدمات انجام دیں، آئندہ بھی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کروں گا۔

ایمز ٹی وی (صحت)  ماہرین طب نے اس موسم میں عوام کو سوپ ،یخنی ،کافی اوردیگرگرم چیزیں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں گردوغبار اڑنے اورتیز ہوائیں چلنے سے مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں،جمعرات کو اچانک موسم کی تبدیلی کے باعث صبح سویرے سے ہی جناح اسپتال، سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری ونجی اسپتالوں میں دمے، سینے،گلے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا سیکٹروں مریض علاج کے لیے پہنچ گئے

تیزہوائیں چلنے کے باعث گردوغبارمنہ اور ناک کے ذریعے گلے، سانس کی نالی، سینے اور پھیپھڑوں میں داخل ہوجاتی ہے جس سے نارمل افراد بھی شدیدمتاثرہورہے ہیں، ناک اور منہ کے ذریعے گردانسانی جسم میں داخل ہوکر مختلف اقسام کی الرجی کا بھی باعث بن رہی ہے، ڈاکٹر آفتاب حسین نے بتایاکہ براہ راست منہ کے ذریعے سانس لینے والے افراد گرد آلود موسم میں سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ گرد براہ راست منہ کے ذریعے سانس کی نالیوں کے ذریعے گلے، سینے اور پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے جس سے انفیکشن ہوجاتا ہے۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کی ابتداءمیں کئی سیاسی قائدین کی طرف سے مجوزہ فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا گیا مگر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا بات بنتی گئی۔ اجلاس شروع ہوا تو قانونی اور آئینی ماہرین کے درمیان ایک گھنٹے تک دلائل کا تبادلہ ہوتا رہا، اس دوران فاروق ایچ نائیک اور اعتزاز احسن نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے صرف آر می ایکٹ میں محدود ترمیم کی بات کی تو اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان بٹ کی طرف سے انہیں مطمئن کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو مخاطب کر کے کہا کہ میاں صاحب وقت آ گیا ہے کہ آ پ غیر مقبول فیصلے کریں، چاہے آ پ کی حکومت ہی کیوں نہ چلی جائے، اگر ہم میں سے کسی کا بچہ پشاور سانحے میں مارا گیا ہوتا میں دیکھتا کہ کون آئینی ترمیم سے انکار کرتا ہے۔ اس پر نوازشریف نے انہیں جواب دیا کہ میں صرف عدلیہ سے ڈرتا ہوں کہ کہیں وہ اس ترمیم سے غلط تاثر نہ لے لیں۔ 

جہاں ایک طرف پیپلز پارٹی کے وکلاءآئینی ترمیم کی مخالفت کر رہے تھے وہیں پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم سب سے ساتھ ہیں، جو فیصلہ سب کریں گے ہم اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے بآواز بلند کہا کہ میں ساتھ ہوں آرمی ایکٹ میں ترمیم کریںیا آئین میںترمیم کر دیں۔

پاکستان تھریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی اجلاس کے شروع ہوتے ہی فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کو اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں اور وکلاءبارز اس کے خلاف میدان میں آ جائیں گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ پہلے مرحلے میں خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر لی جائے اور بعد میں باقاعدہ آئینی ترمیم کر لی جائے۔ اس پر مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دیا گیا فارمولا اس ملک میں بہت بار آز مایا جا چکا ہے مگر کچھ نہیں بدل سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سے سب ڈرے ہوئے ہیں، کسی کو عدالتوں کا ڈر ہے تو کسی کو وکلاءکا، مجھے لگتا ہے کہ ہم آل پارٹیز کانفرنس میں نہیں بلکہ کسی کورٹ روم میں بیٹھے ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس ختم، فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی ترمیم پر اتفاق ہو گیا

اجلاس کے دوران جب دوسرے قائدین قدرے مطمئن ہوئے تو جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دہشتگردوں میں مذہب کی بنیاد پر تفریق نہیں ہونی چاہیے اور مدرسوں کی خلاف کاروائی نہیں کرنی چاہئے ۔ اس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ان کو مطمئن کیا۔ اور پھر اجلاس کے اختتام میں مولونا فضل الرحمن نے ہی کئے گئے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کی دعا بھی کروائی۔

ایمز ٹی وی (لاہور) گرین ٹاﺅن کے علاقہ میں درندہ صفت شخص نے دوسری جماعت کے 6 سالہ طالبعلم کو زیادتی کے بعد مسجد کی چھت پر پھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاﺅن سیکٹر ڈی ٹو کے رہائشی رنگ ساز یاسین کا 6 سالہ بیٹا معین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور مقامی سکول گرین ٹاﺅن میں دوسری جماعت کا طا لبعلم تھا۔ جمعرات کے روز وہ ٹیوشن پڑھنے گیا لیکن شام تک واپس گھر نہ آیا۔ جس پر لواحقین کو تشویش ہوئی اور اسکی تلاش شروع کردی لیکن اس کا کوئی سراغ نہ ملا جس کے بعد اس کا والد یاسین اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ مقامی تھانے چلا گیا۔

انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد ہی گلے میں پھندا دیکر بے دردی سے قتل کیا گیا۔

 کیس کے سلسلہ میں امام مسجد سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقتول کے والد یاسین نے بتایا کہ اسکی کسی سے دشمنی نہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مسجد کی چھت کے جس کمرے سے بچے کی نعش ملی اس کی چابی صرف امام مسجد کے پاس ہوتی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گرین ٹاﺅن میں زیادتی کے بعد 5 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔