جمعہ, 20 ستمبر 2024

ایمزٹی وی (اسلام آباد) این اے122میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف دائردرخواست کی الیکشن ٹریبونل میں سماعت ہو ئی جس میںپولنگ ایجنٹوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے سربراہعمران خان کو6 دسمبرکو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گواہوں نے ٹربیونل کے روبرو بیان دیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے قبل پولنگ اسٹیشنوں باہر نکال دیا گیا، فارم 14 کا سرکاری نتیجہ بھی نہیں دیا گیا، پریزائڈنگ افسر مسلم لیگ ن کےامیدوار کے حق میں جعلی ووٹ ڈلواتے رہے، احتجاج کرنے پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، احتجاج کرنے پر ہمیں پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔ا لیکشن ٹربیونل لاہور میں سردارایازصادق کے وکیل کا موقف تھا کہ عمران خان کےگواہوں کے بیانات کی تصدیق کرنے والا اوتھ کمشنر جعلی تھا،ان گواہوں کے بیانات ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا جائے، الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی جس کے بعد عمران خان کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کا حصہ بنا لئے گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (حویلیاں) وزیراعظم نواشریف نےہزارہ موٹروےکاسنگ بنیادرکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے اپنے وعدے اچھی طرح یاد ہیں ،تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، میں نے یہاں موٹروے بنانے کا وعدہ کیا تھا ،میں وعدوں کی تکمیل کیلئے آج یہاں موجود ہوں، دھرنے والوں آؤ دیکھو،ہم خوشحالی کا پیغام لارہے ہیں،وفاقی حکومت ایک روشن پختونخوا بنارہی ہے ،خدشہ ہےموٹروے اور یونیورسٹی بنانےکی وجہ سے دھرنے نہ شروع ہوجائیں، ان کا کہنا تھا کہ کہاں ہے وہ جنت ہمیں بھی دکھاؤ، تم نیا پاکستان بنانےکی بات کرتے ہو،دھرنے والوں آکر دیکھو ایک نیا پختونخوا بن رہا ہے،خیبرپختونخوا میں بے روزگاری کا خاتمہ بھی کریں گے،مسلم لیگ(ن)کی حکومت خیبرپختونخوا میں ترقی اور خوشحالی لائے گی۔نوا زشریف نے کراچی سے لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد بھی جلد رکھنے کا اعلان کیا ۔

  ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ایوان صدر اسلام آباد میں ای نائن ممالک کے وزرائے تعلیم کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ  آئینی طور پر تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہے وفاقی دارالحکومت میں قومی نصاب 2006 پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس کے مطابق ہی درسی کتب مرتب کی گئی ہیں ۔ حکومت تعلیم اور خواندگی کے پروگرام میں نجی شعبے ، این جی اوز اور پوری کمیونٹی کو شامل کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کررہی ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے  یونیسکو کے پروگرام ’’تعلیم سب کے لئے‘‘ اور ای نائن کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ گراس روٹ لیول پر کمیونٹی کو شامل کئے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ یونیسکو سمیت دیگر امدادی ادارے تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

   ایتھنز.......یونان میں حکومت کے بچتی اقدامات کے خلاف  ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ۔ ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں اور سرکاری اسپتالوں میں بھی کام بری طرح متاثر ہورہا ہے، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔ دارالحکومت ایتھنز میں مظاہرین نے دو ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت اخراجات میں کٹوتیاں کرنے اور بین الاقوامی مالی امداد پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) کراچی: ۱۰۰ ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کو آج گرفتار کر لیا گیا-گینگ میں ملوث ۳ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ۲ آدمی اور ایک عورت ہے- جن کے نام طاہر، نعمان اور فوزیہ بتائے جا رہا ہہیں-گرفتار ملزم کے پاس سے ۲ ٹی ٹی پستول،ایک الٹو گاڑی اور لوگوں سےچھینا ہوا سامان برآمد ہو-تاہم ملزموں نے مختلف شہروں میں واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

قندھار: افغانستان میں طالبان کی جانب سے سابق افغان بیس پر حملہ کیاگیا،جس کے نتیجے میں5افغان فوجی ہلاک ہوگئے،جبکہ صوبہ قندھار میں نوازد ڈسٹرکٹ میں ہونے والے خود کش حملےمیں ۳ سے زائد افراد ہلاک ہوئَےافغانستان میں طالبان کی جانب سے سابق افغان بیس پر حملہ کیاگیا،جس کے نتیجے میں5افغان فوجی ہلاک ہوگئے، سیئنرافغان فوجی افسر غلام فاروق پروانی نے طالبان کی جانب سے بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت  اور جہاز کی تباہی کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 5فوجی ہلاک ہوئے، طالبان کی جانب سے جمعرات کو حملہ  کیا گیا جس کے بعد لڑائی کا سلسلہ گزشتہ روز تک جاری رہا-

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) معلوم ہواہے کہ ریما امریکا منتقل ہوتے ہی ذاتی پروڈکشن کا آغازکردیا تھا اورمختلف موضوعات پرڈاکومنٹریز بنانے کے علاوہ انھوں نے ایک پروگرام ’’ریما کا امریکا ‘‘ بھی بنایا تھا جس میں وہاں مقیم اہم پاکستانی شخصیات کے انٹرویوز شامل تھے۔ اس سلسلہ میں ریما خان نے چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران پرائیویٹ چینلز کے منتظمین کو اپنے تیارکردہ پروگرام کوآن ائیر کرنے کی ڈیل کرنا چاہی لیکن سب نے پروگرام دیکھ کراس کوخریدنے سے صاف انکارکردیا تھا۔

دوسری جانب کراچی میں دوچینلز کی انتظامیہ نے تو پروگراموں کا انداز جاننے کے بعد ہی اسی وقت ریما سے معذرت کرلی تھی جب کہ ایک چینل نے چند روز پہلے پروگرام چلانے سے انکار کردیا دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پروگرام کی پوسٹ پروڈکشن ٹھیک نہیں تھی جس پر اسے غیر معیاری قرار دیا گیا۔ اس بارے میں جب ریما سے رابطہ کیا گیا توان کے فون بند تھے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) اسرائیلی وزیر خارجہ اویگڈور لیبرمین نے اسرائیل کے عرب شہریوں کو ملک چھوڑ کر مجوزہ فلسطینی ریاست میں منتقل ہونے کے عوض مالی مراعات کی پیشکش کی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی بات کرچکے ہیں تاہم پہلے اس طرح عرب آبادی فلسطینی ریاست میں منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی اتحادی حکومت میں شامل جماعت کے سربراہ کی جانب سے اس پیشکش کو منشور کا ایک حصہ سمجھا جا رہا ہے جس سے قبل از وقت انتخابات کا امکان سامنے آیا ہے۔

لیبرمین کا کہنا تھا کہ جعفہ اور عکہ میں رہائش پذیر فلسطینی اگر منتقل ہونا چاہتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود کو فلسطینی قرار دینے والے اسرائیلی عرب اسرائیل کی شہریت ترک کرکے مجوزہ فلسطینی ریاست کے شہری بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایسے افراد کی مالی مراعات کے ایک نظام کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مذاکرات کا آخری راﺅنڈ اپریل میں ہوا تھا جس میں اسرائیل نے فلسطین کا مشرقی یروشلم کو اپنی ریاست کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا جس سے بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی تھی۔

جاپان کے جنوب میں واقع ایک آتش فشاں کے پھٹنے سے علاقے میں لوگوں کی نقل و حرکت محدود اور فضائی سروس معطل ہو گئی ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ماؤنٹ اسو سے جمعہ کو نکلنے والے دھوئیں اور راکھ کے بادل فضا میں تقریباً ایک کلومیٹر بلندی تک جا رہے ہیں۔

قریبی شہر کوماموٹو کے ہوائی اڈے پر درجنوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ لوگوں کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کا کہا گیا ہے۔

گزشتہ 22 سال میں اس آتش فشاں میں ہونے والی اس نوعیت کی یہ پہلی سرگرمی ہے۔

دارالحکومت ٹوکیو سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ماؤنٹ اسو کیوشو جزیرے میں واقع ہے جو کہ دنیا کے بڑے جزائر میں سے ایک ہے۔ یہاں اگست کے اواخر میں زلزلے اور دیگر زیر زمین تبدیلیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ آتش فشاں سے مزید بڑے پیمانے پر لاوہ یا راکھ نہیں نکلے گی۔

جاپان کے ایک مغربی علاقے ناگانو میں واقع ماؤنٹ اونٹیک میں ستمبر کے اواخر میں ایک آتش فشاں کے پھٹنے سے تقریباً پچاس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر  اپنےایک  پیغام میں کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے کنونشن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ڈاکٹروں نے منع کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کارکنان ان کی رہنمائی کریں کہ اس نازک صورتحال میں وہ کیا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ کنونشن میں شرکت کرنے کی شدید خواہش ہے لیکن ڈاکٹرز کے منع کرنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ’شیر کا شکاری زرداری‘ اور جئے بھٹو سمیت پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا ہے۔