ایمز ٹی وی (تجارت) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، دال مونگ دھلی ہوئی، دال ماش دھلی ہوئی، دال مسور، مونگ چھلکہ، ماش ثابت اور ماش چھلکہ کی قیمتوں میں 2 سے15 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کارپوریشن نے مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس میں دال مونگ دھلی ہوئی کی قیمت 130روپے سے کم کر کے 120روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی کی قیمت 245 روپے سے گھٹا کر 230روپے فی کلو، دال مسور 142 روپے سے 140روپے فی کلو، ثابت مسور 135 روپے سے 130روپے فی کلو، مونگ چھلکہ 150 سے 145 روپے فی کلو، ماش ثابت 230روپے سے 225روپے، جبکہ ماش چھلکہ کی قیمت 270روپے سے کم کرکے 265روپے فی کلو کردی گئی ہے، اس کے علاوہ دال چنا، سفید چنااور کالا چنا، چینی، یوٹیلٹی گھی اور کوکنگ آئل بھی سبسڈائزڈ ریٹ پر دستیاب ہے۔
کارپوریشن کے ترجمان واجد علی خان کے مطابق کارپوریشن کے تمام اسٹورز پر اعلی کوالٹی کی اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی قسم کی کوئی قلت نہیں۔
پہلی بار مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
Leave a comment