ایمز ٹی وی ( تجارت) پاکستان میں 12 ملین گھروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ہر سال گھروں کی قلت میں مزید 0.4 ملین یونٹس کا اضافہ ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) سے منسلک تعمیراتی کمپنیاں وغیرہ ہر سال تقریبا 0.15 ملین گھر تعمیر کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رہائشی ضروریات کی تکمیل کیلئے 12 ملین گھروں کی تعمیر کی فوری ضرورت ہے تاکہ رہائشی کی قلت کے مسائل کو ختم کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق اگر ہر گھر کی تعمیر پر ہر خرچ ہونے والی اوسط رقم 1.5 ملین روپے مکانات کی تعمیر کیلئے فوری طور پر 18 ہزار ارب روپے یقینی 180 ارب ڈالر کی رقم درکار ہو گی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ہر سال 1.2 ملین نئے گھروں کی تعمیر سے دس سال کے دوران قلت پر قابو پایا جا سکتا ہے جس کیلئے سالانہ 1800 ارب روپے کا بجٹ درکار ہو گا۔