امیز ٹی وی ( تجارت ) سونے کی اینٹوں میں عالمی سرمایہ کاری بڑھ کر 17.6 ملین اونس تک پہنچ جائے گی ، ماہرین نے کہا ہے کہ 2017 ء میں مسلسل چوتھے سال سونے کی عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جس کی وجہ بین الاقوامی سطح پر غیر یقینی سیاسی و اقتصادی صورتحال ہے عالمی سطح پر سیاسی و اقتصادی اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار کاروبار کیلئے محفوظ راستے تلاش کررہے ہیں اور سونے کی اینٹوں کی خرید میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ 2017 ء کے بارے میں اندازوں کے مطابق سال کے دوران سونے کی اینٹوں میں عالمی سرمایہ کاری بڑھ کر 17.6 ملین اونس تک پہنچ جائے گی جو 2016 ء کے اختتام پر 17.4 ملین اونس رہی تھی،ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے دوران سونے کے سکوں میں سرمایہ کاری 7.5 ملین اونس رہے گی جو 2016 ء کے اختتام پر 7 ملین اونس رہی تھی۔