اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 3معاہدے طے پا گئے، سعودی عرب پاکستان کو 202 ملین ڈالرز کی گرانٹ فراہم کریگا۔
سعودی عرب سے اعلی سطحی وفد پاکستان آیا تھا، اور انہوں نے وزیز خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی تھی، جس میں سعودیہ اور پاکستان کے مابین تین معاہدے طے پاگئے ہیں،جس کے تحت سعودی عرب پاکستان کو 202 ملین ڈالرز کی گرانٹ فراہم کرے گا۔
یہ گرانٹ پہلے معاہدے کے تحت مالاکنڈ میں انفراسٹرکچرکی بہتری کے لیے 72 ملین ڈالر فراہم کرے گا ،جبکہ دوسرے معاہدے میں ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں روڈ ٹرنل کی تعمیر کے لیے 6۔26 ملین ڈالر فراہم کرے گا اور تیسرے معاہدے کے مطابق سعودی عرب زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے 104 ملین ڈالر کی گرانٹ ادا کرے گا۔ ان معاہدوں پر وزیرخزانہ اسد عمر اورسعودی ڈویلپمنٹ کے سربراہ نے دستخط کیے۔
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلئے کئی علاقوں کا دورہ کرے گا، وزیرتوانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داوئود، چیئرمین پاکستان سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کیساتھ مذاکرات ہوئے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی وفد کی پاکستانی حکام کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاملے پر بات چیت کی گئی سعودی وزارت توانائی اور قدرتی وسائل کے مشیرکی سربراہی میں وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔
سعودی وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ توانائی اور مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری پر مذاکرات کئے، وفد میں سعودی پٹرولیم کمپنی آرام کو سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی معادن کمپنی اور اقوا پاور کمپنی کے نمائندے شامل ہیں۔