ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) سیو ایجوکیشن سیو سندھ نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہم سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندے یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہر سال8جنوری کو یوم تعلیم منایا جائے گا
جبکہ رواں برس مارچ میں قومی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد،سندھ بھر تعلیمی رضاکار مقرر کرنے کی مہم،نئے تعلیمی سال کے دوران سندھ بھرے میں انرولمنٹ کے لئے داخلہ مہم شروع کرنا،حکومت پر تعلیمی مسائل کے حل کے لئے دباو بڑھاناہے۔
سندھ بھر میں اتوار کو یوم تعلیم منایا گیا۔ یوم تعلیم سندھ میں سال2017 کو تعلیمی سال منانے کے تناظر میں منایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں سیو ایجوکیشن سیو سندھ کے تحت کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک ان مطالبات کے حق میں تعلیمی مارچ کیا گیا جس سے ابرار قاضی لیاقت میرانی ، مسلم لیگ ( ن ) کی رکن سندھ اسمبلی ایم پی
اے سورٹھ تھیبو، رابعہ خلیل، خلیل شاہ، انتظار چھلگری،جاوید دھر پالی، زاہد شیخ اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ یوم تعلیم سندھ میں سال2017 کو تعلیمی سال منانے کے تناظر میں منایا جا رہا ہے۔
جس کا بنیادی مقصد سندھ کے تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور سماجی سطح پر تعلیمی مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھنا ہے۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور سندھ کے ہر بچے
کو تعلیم فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے لیکن ریاست اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہی جس کی وجہ سے سندھ کی سول سوسائٹی کو سڑکوں پر نکلنا پڑا ہے ۔