ایمز ٹی وی(تعلیم /ٹھٹھہ) نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے کنونشن صوبائی صدر دیوان اسد مغیری کی صدارت میں ہوا۔
صوبائی صدر دیوان اسد مغیری، این ایس ایف کے سابق مرکزی رہنما ڈاکٹر سجاد حسین ، صابر علی حیدر، گہرام خان بلوچ، منور پلیجو، ساحر پلیجو و دیگر نے کہا کہ ملک میں تعلیمی اداروں کے اندر اس وقت خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔
طلباء و طالبات خوف کے عالم میں تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں یہ کیسا نظام ہے کہ جس میں فاشسٹ قوتوں کو تعلیمی اداروں کے اندر سیاست کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
مگر ترقی پسند اور عوام دوست قوتوں کو آگے آنے نہیں دیا جاتا ۔ پچھلے چالیس سالوں میں طلباء نے بہت سی مشکلات اور تکالیف کا سامنا کیا ہے تاہم اب طلباء اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔