ھفتہ, 04 مئی 2024


تعلیمی ادارے کو بغیر انسپیکشن کرائے الحاق کی تجدید کا سرٹیفکیٹ

ایمز ٹی وی(تعلیم/اسلام آباد) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے چھ ماہ قبل شفٹ ہوجانے والے نجی تعلیمی ادارے کو بغیر انسپیکشن کرائے الحاق کی تجدید کا سرٹیفکیٹ جاری کرد یا ۔

ادارے کی جانب سے انٹرامتحانات کیلئے اجازت نامہ کی تجدید کی درخواست کی گئی تھی جس پر انسپیکشن کے بجائے بیٹھے بٹھائے لیٹر جاری کردیا گیا حالانکہ وہ کالج چھ ماہ قبل فراہم کردہ ایڈریس سے شفٹ ہوچکاہے ۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری کے دستخط سے جاری کردہ لیٹر نمبر(Ref. FBISE, no 314-C/AFF/278) میں اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون مرکزستارہ مارکیٹ میں قائم ایک نجی تعلیمی ادار ے کو جواب میں کہا گیا ہے وفاقی تعلیمی بورڈ آپ کے اسکول کے الحاق برائے سال2017-18ء کی تجدید کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہاہے جبکہ مذکورہ تعلیمی ادارہ چھ ماہ قبل یہاں سے شفٹ ہوکر جی سکس میں کام کر رہا ہے اس کے با و جود جاری کردہ لیٹر میں ستارہ مارکیٹ کاہی ایڈریس دیا گیاہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment