ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)پروفیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن نے پی ای ایف ایدھی اسکالر شپ کااعلان کر دیا ہے جو ان مستحق اور روشن طلبا کو دی جائے گی جو مالی مشکلات کی وجہ سے مزید پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ یہ اسکالر شپ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کی گئی ہے جو ان کی انسانی ہمدردی اورخدما ت کو خراجِ عقیدت ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ای ایف کےسی ای اوشاہد حکیم نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر سعد خالد نیاز اور فیصل ایدھی بھی موجود تھے