ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی )وزیراعلیٰ ہاﺅس نے جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر کے تقرر کے لئے اشتہار دینے کی سمری چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو منظوری کے لئے بھیج دی ہے۔
جامعات کے وائس چانسلرکے عہدوں میں توسیع وزیراعلیٰ ہاﺅس نے جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر کے تقرر کے لئے اشتہار دینے کی سمری چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو منظوری کے لئے بھیج دی ہے ۔ داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی اور لاء یونیورسٹی کراچی میں وائس چانسلرز کے تقرر کے لئے اشتہار نہیں دیا جبکہ تینوں وائس چانسلرز کی مدت دو ماہ بعد مارچ کے وسط میں مکمل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق لاءیونیورسٹی کراچی اور داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی کا اشتہار نہ بھیجنے کا مطلب ان دونوں جامعات کے وائس چانسلرکے عہدوں میں توسیع ہوسکتی ہے ۔کیونکہ توسیع کی صورت میں اشتہار کی ضرورت نہیں پڑتی۔ لاءیونیورسٹی کے وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد اور داﺅد انجینئرنگ کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض کی کارکردگی اچھی رہی ہے اسی لئے حکومت ان سے مطمئن ہے چنانچہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان ہے۔