ایمزٹی وی (تعلیم/ لاہور)خادم پنجاب اجالا پروگرام‘ کے تحت اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کیا،اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، سیکرٹریز اسکول، توانائی ، اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔
شہبازشریف نے کہاکہ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت بجلی سے محروم 20 ہزار اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام پرتیزی سے عملدرآمد کرناہے،پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیا جا رہاہے،جنوبی پنجاب کے بجلی سے محروم 10ہزار 800 سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کیا جائے گا۔ان کاکہناتھاکہ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ وقت ضائع کئے بغیر تیز رفتاری سے آگے بڑھاناہے،20ہزار اسکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کے اس پروگرام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،لاکھوں بچوں اور بچیوں کو اس شاندار پروگرام سے بے پناہ فائدہ ہوگا،سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے یہ پاکستان کا منفرد اور شاندار پروگرام ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت قو م کے روشن مستقبل پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے،ہمیں ملکر اس شاندار پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری توانائی کی منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایاکہ منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے بہترین او رتجربہ کار کمپنیاں آئی ہیں۔