اتوار, 24 نومبر 2024


جامعہ سندھ جامشورو میں ایم ایس/ ایم فل ڈگری پروگرامز 2018ء کے پری انٹری ٹیسٹ منعقد

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ سندھ جامشورو میں ایم ایس/ ایم فل ڈگری پروگرامز 2018ء کے تحت داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبوں میں داخلے کے لیے درخواست دہندہ 2000 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا ۔ ٹیسٹ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے امیدواروں کے موبائل لیکر آنے پر مکمل پابندی عائد تھی۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں آرٹس فیکلٹی کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے تھے۔ اسی طرح امیدواروں کی رھنمائی کے لیے فیکلٹی میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے تھے، جہاں انہیں سیٹ نمبر والے بلاکس تک پہنچے کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی۔
جبکہ سلپ وصول کرنے سے رہ جانے والے امیدواروں کو بھی اسی کاؤنٹر سے سلپس دی گئیں۔ ٹیسٹ کے دوران صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ کسی بھی ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ بھی قائم کیے گئے تھے، جہاں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمیں ادویات اور دیگر ضروری طبی امداد کے سامان کے ساتھ موجود تھیں۔ ٹیسٹ کے دوران شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت آرٹس فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں قائم کیے گئے بلاکس کا دورہ کرکے انٹری ٹیسٹ کے عمل کا جائزہ لیا اور ٹیسٹ کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے اور امیدواروں کی سہولت کے لیے لیے گئے اقدامات کو سراہا۔
وائیس چانسلر نے ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید اقبال، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نگینہ پروین سومرو، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان، رجسٹرار ساجد قیوم میمن، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عاشق علی جھتیال اور دیگر کے اقدامات کو سراہا۔

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment