ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس پرافیسر ڈاکڑ غلام سرور مرکھنڑ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے اساتزہ کے پروموشن میرٹ کی بنیاد پر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور تدریسی عمل میں مزید بہتری لانے کا اعلان کیا گیا۔پروفیسر غلام سرور مرکھنڈ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی پاکستان کی مثالی یونیورسٹی بن چکی ہے۔ہم کوشش کر کے اس یونیورسٹی کو دنیا کی صف اول یونیورسٹیوں کی فہرست میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ لطیف یونیورسٹی کے 35 اساتزہ دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں یونیورسٹی کے ملازمین کے لیے 50 ایکڑ پر ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے جس سے یونیورسٹی ملازمین کو رہائش کی سہولیات مہیا ہوں گی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی مثالی ترقی میں یونیورسٹی کی موجودہ وائس چانسلر ڈاکڑ پروین شاہ کا اہم کردار ہے انیوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی مزید ترقی میں یونیورسٹی ڑیچرز ایسوسی ایشن وائس چانسلر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔