ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)پیر جو گوٹھ میں پیر پگارا کے نام سے منسوب اسکول کے طلبا و طلبات فرنیچر کی کمی کی وجہ سے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے لگے،اسکول میں تعلیم کے حصول کے لیے آنے والے طالبات کو 800 سے زائد طلبا کو اساتزہ کی کمی کی وجہ سے بہتر تعلیم حاصل کرنے میں کئ دشواری کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے،اس سلسلے میں اسکول کے ہیڈ ماسڑ قاضی مجیب اللہ نے بتایا کہ شاہ مردان شاہ اسکول 2006 میں قائم ہوا ہے پر محکمہ تعلیم و دیگر حکام بالا کی عدم توجہ کی وجہ سے تاحال اسکول میں اساتزہ اور فرنیچر کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا،جبکہ اسکول کے طلباء کھیل کے میدان،سائنس،کمپیوٹر لیب وڈرائنگ ھال سے بھے محروم ہیں جس کی وجہ سی طلباء کی تعلیم سخت متاثر ہورہی ہے۔شاہ مردان شاہ ہایے اسکول کے سرپرست علی جان محمد نے بتایا کہ پیر سید شاہ مرادن شاہ(ثانی)کے نام پر پیر جوگوٹھ میں ہایے اسکول منسوب ہے جو کہ خیر پور ضلح میں بڑی تعلیمی درسگاہ ہے پر حکومت کہ عدم دلچسپی کی وجہ سے کئ بنیادی سہولتوں اور اساتزہ سے محروم ہے۔انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم کو اپیل کی ہے کہ اسکول کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ طلباء وطلبات بہتر تعلیم حاصل کرسکیں،دوسری جانب طلباء وطالبات کے والدین نے حکام بالا سے پرزور اپیل کی ہے کہ اسکول کے مسائل پر فوری نوٹس لیکر مسائل حل کیے جائے تاکہ ہمارے بچے تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہونے سے بچ جائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ 7 سالوں سے صحت وتعلیم کی جدید سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے