ھفتہ, 23 نومبر 2024


اساتذہ نے بحالی کیلیئے جلوس اور دھرنے کا آغاز کردیا

 

میہڑ میں 2007اور 2012 کے اساتذہ نے بحالی کیلیئے جلوس اور دھرنے کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میہڑ میں 2007اور 2012 کے اساتذہ نے اپنی بحالی کیلیئے احتجاجی تحریک شروع کردی ہے
اس حوالے سے اتوار کے روز ٹیچرز ایکشن کمیٹی کی طرف سے میہڑ میں اساتذہ آفتاب احمد جتوئی ، طارق کہوکہر ،گل حسن کہوسو، نادر ببر اور دیگر نے تحصیل اسپتال سے ایوان صحافت ٹاور چوک تک احتجاجی جلوس نکال کر دھرنا دیا ۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ہائی کورٹ نے انہیں بحال کرنے کا حکم دیا ہے ۔لیکن محکمہ تعلیم کے اعلی افسران ہمیں جوائنگ نہیں دے رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ دادو محکمہ تعلیم کے افسران انہیں جوائنگ دیکر اساتذہ کو پریشانی سے بچائیں ، ورنہ احتجاج جاری رہے گا
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment