کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے 2014 میں بھرتی ہونے والے 818 اساتذہ کر مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 2014 میں بھرتی ہونے والے کراچی کے اساتذہ کی فریاد سن لی اور انہیں مستقل کردیا۔ اساتذہ کئی ماہ سے مستقل ہونے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر متعدد بار احتجاج کرتے رہے لیکن کسی نے ان کی داد رسی نہ کی۔ تاہم اب محکمہ تعلیم سندھ نے 2014 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو نوکریوں پر مستقل کردیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ 2014 میں 818 اساتذہ کو بھرتی کیا گیا تھا جنہیں مستقل کیا جارہا ہے جب کہ 2015 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کا معاملہ بھی جلد حل کیا جائے گا۔