جمعہ, 19 اپریل 2024


ضیاءالدین یونیورسٹی میں 16ویں کانووکیشن کی پروقارتقریب

کراچی: ضیاالدین یونیورسٹی کی سولہویں کانووکیشن کی پروقار تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف شعبوں کے 572 طالب علموں کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر شعبہ بائیوکیمسٹری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ظل رباب کو پی ایچ ڈی کی ڈ گری دی گئی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے 9 طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سلیم مانڈوی والا نے شرکت کی۔ سلیم مانڈوی والا نے تقریب میں خطاب کے دوران طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کی۔

ا نہوں نے تعلیم اور تربیت کی فراہمی کے حوالے سے ضیاءالدین یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ہی ہمارے تمام مسائل کا حل اورمعاشرے کی ترقی میں اضافے کا سبب کرار دیا اور کہا کے اعلی تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر ضیاءالدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے گریجوئٹ ہونیوالے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کو تہہ دل سے مباکباد پیش کی مزید کہا کہ یہ سب طالبعلموں کی محنت اور سخت جدوجہد کا نتیجہ ہے اور مجھے آپ سب پر بے حد فخر ہے۔ اس موقع پر چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ ضیاالدین یونیورسٹی نے مزید تین نئی فیکلٹیز متعارف کروائی ہیں جن میں فیکلٹی آف لاء، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن اینڈ نیچرل سائینسسز ، اور فیکلٹی آف لبرل آرٹس اینڈ ہیومن ساینسسز شامل ہیں۔

علم کی شمع کو مزید پھیلانے کے لیئے ضیاالدین یونیورسٹی کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے لیئے ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ مزید اس سال فارمیسی بلاک سردار یاسین ملک کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment