اسلام ٓباد: قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی بہترین 500 جامعات میں شامل ہوگئی۔ کیو ایس جامعات کی عالمی درجہ بندی برائے 2021 کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی بہترین پہلی 500 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی
یہ درجہ بندی 10 جون 2020 کو منظر عام پر آئی جس میں قائد اعظم یونیورسٹی 454 ویں نمبر پر ہے جو گزشتہ برس 521 ویں نمبر پر تھی۔،جامعات کی عالمی درجہ بندی میں قائد اعظم یونیورسٹی نے 57 درجے ترقی کی ہے ۔قائد اعظم یونیورسٹی دنیا کی بہترین 500 جامعات میں جگہ بنانے والی پاکستانی واحد جامعہ ہے ۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کا 75واں نمبر ہے ۔ پروفیسرڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے جامعہ کے امتیازی حیثیت حاصل کرنے اور اہم کامیابی پر اساتذہ، طلبہ اور عملے کی کاوشوں کی تعریف کی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے ہمیشہ اپنے تعلیمی تحقیقی معیار کی بدولت علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے ۔