منگل, 03 دسمبر 2024


بی اے/بی کام کےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی: کراچی یونیورسٹی نےبی اےاوربی کام پرائیوٹ کےامتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی.

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسیدظفرحسین کےمطابق بی اے, بی کام پرائیوٹ سال اول,دوئم, سال اول ودوئم باہم,  بی اوایل اورامپرومنٹ آف ڈویژن کےلئےامتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23فروری 2021 تک توسیع کردی گئی ہے. 

تفصیلات کےمطابق بی کام سال اول ودوئم کےامتحانی فارم 6050روپے فیس کےساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کےامتحانی فارم 10200فیس کےساتھ جمع کرائےجاسکتے ہیں. 

بی اےسال اوّل ودوئم کےامتحانی فارم 4850روپےفیس کےساتھ جبکہ بی سال اول ودوئم باہم کےامتحانی فارم 8450روپےفیس کےساتھ فارم جمع کراسکتے ہیں.طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل, یوبی ایل, نیشنل بینک آف پاکستان, ایم سی بی, الفلاح بینک اور سندھ بینک کےکسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں. 

امتحانی فارم اورواؤچر یونیورسٹی کی ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ کراسکتے ہیں. واضح رہے کہ ایسےطلبہ جو2014یااس سے قبل کی رجسٹریشن کےحامل ہیں انہیں امتحانی فیس کےعلاوہ 3000روپےاضافی چارجز بھی جمع کرائیں گے .

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment