جمعرات, 18 اپریل 2024


ژونگ اوررسرسیدیونیورسٹی کےمابین مفاہمتی یاداشت پردستخط

کراچی: سر سید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ژونگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

جس کے تحت سرسیدیونیورسٹی کو رسائی کی سہولت حاصل ہوگی جو اسمارٹ آلات اور سازو سامان سے منسلک ہونے کے لیے استعمال کی جائے گی ۔

اس معاہدے کی رُو سے سرسید یونیورسٹی انٹرنیٹ آف تھنگ IoT اسٹارٹ اَپ کے لیے ژونگ کے صارفین کے مرکزسے منسلک ہونے کی مجاز ہو گی ۔ اس کے علاوہ جامعہ کو انکوبیشن سنیٹر اور IoTٹریننگ کے لیےOne Net IoT پلیٹ فارم کی سہولت بھی حاصل ہوگی ۔

سر سید یونیورسٹی عصر حاضر کے تقاضوں کی بہتری میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے

ڈیولپرز کمیونٹی کی آسانی کے لیے ژونگ پاکستانی مارکیٹ میں IoT ہارڈوئیر متعارف کرانے کے مرحلے سے گزر رہا ہے ۔ ژونگ کی طرف سے سرسید یونیورسٹی کوپیش کردہ پیکچز میں وَن نیٹ اوپن IoT پلیٹ فارم، IoT ڈیولپمنٹ بورڈز، IoT کمیونیکیشن ماڈیولز، رابطہ اور سپورٹ سروسزکے لیے ای سِمز شامل ہیں ۔

سرسیدیونیورسٹی اورحسواکےاشتراک سےمصنوعی ٹانگ تیار

سرسیدیونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار سیدسرفراز علی اورCMPak ژونگ کی طرف سے چیف فنانشل افسرلی وین یو (Li Wenyu)نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment