منگل, 03 دسمبر 2024


داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کےلئے7511 طلبہ وطالبات کواہل قرار

جامشورو: مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقارعلی بھٹوکیمپس خیرپور میرس کی2150 نشستوں کیلئے مہران یونیورسٹی جامشورو میں کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ مرحلہ وار شروع ہو گیا۔

داخلہ ٹیسٹ کےپہلے روزتقریباً 700 امیدواروں نے دو شفٹوں میں ٹیسٹ دیا۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لئے7511 طلبہ و طالبات کو اہل قرار دیا گیا ہے جو 04ستمبر تا 14 ستمبر تک مرحلے وار روزانہ700 طلبہ وطالبات کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ دیں گے۔

رواں سال جامعہ مہران نے پہلی مرتبہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں بھی کمپیوٹرائزڈ داخلا ٹیسٹ کا سینٹر قائم کیا ہے۔

جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، پرو وائس چانسلر خیرپور کیمپس ڈاکٹرعبدالسمیع قریشی، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی اور پری ایڈمیشن ٹیسٹ کمیٹی (پیٹکو) کے سربراہ اور ممبران سمیت وابسطہ ذمہ داران نے ٹیسٹ سینٹروں کا دورہ کیا۔

ٹیسٹ کے دوران کورونا وبا کے احتیاطی اقدامات کی ایس اور پیز پر سختی سے عمل کرایا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment