ھفتہ, 04 مئی 2024


جامعہ کراچی نے بی اے کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) جامعہ کراچی نے بی اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 2015کا امتحانی شیڈول جاری کردیاہے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے سالانہ امتحانات 21 دسمبر2015 سے شروع ہونگے۔ بی اے پرائیوٹ کے تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ ایسے طلبا و طالبات جنہیں 18دسمبر 2015 تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ و19 اور20دسمبر کو صبح 9:00تا دوپہر1:00بجے تک ڈپلی گیٹ ایڈمیٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمیٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید ،دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر ، اصل رجسٹریشن کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ بھی لازمی ساتھ لانا ہوگا .

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment