ھفتہ, 04 مئی 2024


خیرپور، بی ایس سی بی کام اور ایم اے کے امتحانات پیرسے ہونگے

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سکھر اور لاڑکانہ ریجن میں بی ایس سی بی کام اور ایم اے کے سالانہ امتحانات 21دسمبر سے شروع ہوں گے ۔یہ فیصلہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی سے ملحقہ کالجوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

امتحانات کے دوران امن قائم رکھنے اور نقل کی روک تھام کے لیے سیکورٹی کے انتظامات کے لیے پولیس سے تعاون حاصل کرنے اور امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مارنے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں بنانے سمیت امتحان دینے والے طلبہ کو مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بھی فیصلے کئے گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment