ھفتہ, 04 مئی 2024


پھالیہ:نجی کالج کی وین اُلٹ گئی،2طلباء اورڈرائیور جاں بحق

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں نجی کالج کی وین سامنےسے آنے والی بس سے ٹکراکر اُلٹ گئی،حادثے میں وین ڈرائیور اور 2 طالب علم جاں بحق جبکہ8طلباءوطالبات زخمی ہو گئے۔ طلباءوطالبات سےبھری نجی کالج کی وین کوحادثہ پیش آیا پنڈی کالو موڑ پرجہاں سامنےسےآنے والی تیز رفتاربس سےٹکرانے کےبعد وین اُلٹ گئی۔

وین ڈرائیورموقع پردم توڑ گیا،جبکہ 4طالبات اور6طلباءزخمی ہوگئے،3معمولی زخمیوں کو پھالیہ سٹی اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد گھروں کو بھیج دیاگیا،طلحہ اور عامر نامی 2طالب علم عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقلی کےدوران راستےمیں دم توڑ گئے، جبکہ3طلباءاور2طالبات عزیز بھٹی اسپتال گجرات میں زیرِعلاج ہیں۔حادثے کے بعدپولیس اورشہریوں کی بڑی تعدادموقع پرجمع ہوگئی،جبکہ والدین دیوانہ وار اپنے لاڈلوں کوڈھونڈتے رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment