اتوار, 05 مئی 2024


بینظیر یونیورسٹی کانووکیشن،وزیراعلیٰ سندھ نے طلبہ کو 9 گھنٹے انتظار کرایا

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں طلبہ وطالبات نے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کا کئی گھنٹوں تک انتظار کیا اور بیزار ہوکر کچھ طلبہ بغیراسناد لیے احتجاجاً واپس چلے گئے۔

 

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا پہلا کانووکیشن۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ۔مگرانھیں یونیورسٹی پہنچنے میں ہوگئی نو گھنٹے کی تاخیر جوطلبہ کے لیے بن گئی امتحان۔ پاس آؤٹ کرنے والے طلبہ وطالبات نے صبح نو بجے سے مہمان خصوصی کا شروع کیا انتظار۔دس بجے، گیارہ، بارہ، دوپہر کا ایک۔ یہاں تک کے گھڑی نے بجا دیے شام کے چار۔مگر سی ایم کی سواری نہ آئی۔

 

کچھ طلبہ وطالبات پھربھی رہے منتظرتو کچھ احتجاجاً یہ شکوہ کرتے ہوئے گھرکو سدھارے کہ وہ یہاں کھانا کھانے نہیں ڈگریاں لینے آئے ہیں۔نو گھنٹے بعد آخر کار وزیر اعلی سندھ یونیورسٹی پہنچ ہی گئے۔طلبا وطالبات کا طویل انتظار ہوا ختم ۔سید قائم علی شاہ نے کانووکیشن میں اتنے کم طلبہ وطالبات کو دیکھا تومعذرت کرنے میں دیرنہ لگائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم اجلاسوں میں شرکت کی وجہ سے کانووکیشن میں غیر معمولی تاخیر سے آنے پر اساتذہ اور طلبا و طالبات سے معذرت خواہ ہوں ۔

 

معذرت کےبعد سید قائم علی شاہ نے یونیورسٹی کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے سو طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈل اور شیلڈز تقسیم کیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment