جمعہ, 22 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


بحریہ یونیورسٹی کراچی کا جلسہ تقسیم اسناد ،778 طلباء کو اسناد تفویض

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا بارہواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نشانِ امتیاز ( ملٹری ) بحریہ یونیورسٹی کی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں کل 778 طلباء کو اسناد تفویض کی گئیں۔ مختلف تعلیمی شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 17 طلباء کو سونے اور 11 طلباء کو چاندی کے تمغوں سے نوازا گیا جبکہ باقی فارغ التحصیل ہونے والے پی ایچ ڈی ، ماسٹرز اور گریجویٹ طلباء میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پرمہمانِ خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے کامیاب ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بحریہ یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ طالب علموں کی ان کے شعبوں میں غیر معمولی مہارت انکو اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں قیادت کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے کردار کو بھی سراہا۔اس تقریب میں بڑی تعداد میں طلباء سمیت پاکستان نیوی کے سینیئر افسران ، صنعتکار، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment