اسلام آباد: سانحہ آرمی پبلک اسکول کے 10سال مکمل ہونے پے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے 10 سال ہونے پر شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشتگردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے ہمیں دہشتگردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔