اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شہدائے آرمی پبلک اسکول کےلیے پیغام جاری کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنےپیغام میں کہا کہ دہشتگرد 144 معصوم جانوں کو ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا کرگئے، وقت اس سانحے اور ان معصوم بچوں کی جدائی کا صدمہ مٹا نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی ملک دشمن عناصر کی ایما پر دہشتگرد معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر سے ہمت اور جواں مردی سے نبرد آزما ہیں۔