Monday, 16 December 2024


مسلح ملزمان نےپولیس اہلکاراورپولیوورکرکی جان لےلی

خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر کو شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق کالا خیل مستی خان اورکرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے شکر خیل میں میں ملزمان نے پولیو ورکر پر فائرنگ کرکے جان لے لی

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی پولیو ورکر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی پرانی دشمنی بھی چل رہی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جبکہ دوسری جانب کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے شکر خیل میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ ہوا، فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر بھی زخمی ہوا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔

Share this article

Leave a comment