لاہور: پنجاب بھر میں 7 ہزار اسکول سربراہوں اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کی اسامیوں کو بھر انہ جاسکا۔
پنجاب کےسرکاری اسکولوں میں سینئر اساتذہ کی ترقیوں میں تاخیرکےباعث پنجاب بھر میں 7 ہزار اسکول سربراہوں اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کی اسامیاں خالی ہیں۔
محکمہ نے 14 ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کو پروموشن لنک ٹریننگ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 17 میں پروموشن کیلئے تمام اساتذہ کی باقاعدہ طور ٹریننگ شروع نہیں کرائی جاسکی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کو پروموشن لنک ٹریننگ دینے کے بعد خالی اسامیوں پر تعینات کردیا جائے گا جبکہ اسکول سربراہوں کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائیگا۔