Tuesday, 17 December 2024


میٹرک اورانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کیلئے75 فیصدسلیبس سےامتحانات لینےکافارمولہ تیار

کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبا کے سالانہ امتحانات 2025 کے لیے75 فیصد سلیبس سے امتحانات لینے کا فارمولہ طے کرلیا ہے

سلیبس میں 25 فیصد کمی کے فارمولا کا تعین محکمہ تعلیم سندھ کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اسسمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے مطابق میٹر ک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کی تمام گروپس(سائنس ، ہیومینیٹیز، کامرس ، جنرل گروپ، پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ )کے لیے آغاز سے لے کر 75 فیصد سلیبس تک سے امتحانات لیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں تمام تعلیمی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ موسم سرما کی تعطیلات سے قبل تمام مضامین کا 50 فیصد سلیبس مکمل کرا دیں جبکہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعدباقی آدھے سلیبس میں سے صرف 50 فیصد کی تدریس ہوگی اور پورے سیشن 2024/25 میں کل سلیبس کا 75 فیصد پڑھایا جائے گا اور اسی سے امتحانات بھی لیے جائیں گے۔

Share this article

Leave a comment