پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا ڈرافٹ کراچی یا لاہور میں ہی کروانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق اگلے برس 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ اور تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 11 جنوری کو شیڈول پی ایس ایل ڈرافٹ کے ساتھ ایلیمینٹر راؤنڈ اور فائنل بیرون ملک کرانے کی تجاویز مسترد کردی گئی ہیں، اس کی بنیادی وجہ لاجسٹک اخراجات بتائے جارہے ہیں۔
فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ فی الحال بیرون ملک ڈرافٹ اور میچز کرانا مناسب نہیں ہوگا۔
پی ایس ایل کے ڈرافٹ کیلئےکراچی یا لاہومیں سے کسی ایک شہر کا انتخاب کیا جائے گا، پی ایس ایل میچز کے مجوزہ مقامات میں لاہور، راولپنڈی، کراچی اور ملتان شامل ہیں۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی ملنے کی وجہ سے پی ایس ایل کا میلہ اس بار 8 اپریل سے 19 مئی تک سجے گا۔