Tuesday, 17 December 2024


بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیں عربی زبان کاعالمی دن منایا گیا

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد فیصل مسجد کیمپس میں گزشتہ روز عربی زبان کا عالمی دن منایا گیا

جس میں عربی کی اہمیت ، اسلامی تعلیمات اورمسلم اتحاد میں عربی کے کردار پر بحث کی گئی۔

چیئر مین ایچ ا ی سی اور اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے سرکاری ذریعہ کے طور پر عربی کو ترجیح دینے اور اسلام کی رہنمائی کے ذریعہ اس کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی، اسلام آباد میں سعودی اسکولوں کے سربراہ ناصر العطیبی، عربی کے علما ، فیکلٹی کے ارکان اور طلبانےشرکت کی ۔ اس موقع پر خطاطی کی ایک نمائش بھی منعقد کی گئی۔

Share this article

Leave a comment