Wednesday, 25 December 2024

ایمز ٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) جن لوگوں کو نیند کے دوران سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے انھوں نے یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی قابلیت سے منسلک مسائل کے بارے میں شکایت کی۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ جب یہ لوگ محوِ خواب ہوتے ہیں تو ان کی گردن کے اندر موجود پٹھے آرام دہ پوزیشن میں چلے جاتے ہیں جس سے ان کی سانس کی نالی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ اس مرض کا شکار مریض عموماً خراٹے لیتے ہیں اور نیند سے بار بار بیدار ہوتے ہیں۔ محققین کو تشویش ہے کہ اس سے جسم کے اہم اعضا، مثلاً دماغ تک آکسیجن کی پوری طرح رسائی نہیں ہوتی۔ برطانوی ایلزہائمرز ریسرچ سینٹر سے منسلک ڈاکٹر سائمن رڈلی نے کہا: ’دماغ کو صحیح طرع سے آکسیجن نہ پہنچنے سے اس پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ نیند کے دوران سانس لینے میں رکاوٹ کا یادداشت کے مسئلے سے منسلک ہونا بہت دلچسپ ہے۔‘

جبکہ ڈاکٹر ڈی براؤن کہتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی تحقیق سے ہمیں یہ پتہ چلا تھا کہ نیند کے دورانیے اور اس کے معیار کا باضابطہ طور پر ہماری ذہنی صحت سے تعلق ہے۔ اور نیند سے درپیش مسائل کا ادھیڑ عمر کے لوگوں میں عام ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمیں اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔‘

    :ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستانی مختصر فلم ’بات چیت‘ بین الاقوامی شہرت سطح پر معتبر ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شامل ہوکر ملک کی فلم انڈسٹری میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رواں برس کانز فلم فیسٹیول 13مئی سے شروع ہوگا جس میں جہاں دنیا بھر سے مختلف موضوعات پر بننے والی فلمیں پیش کی جائیں گی وہیں مختصر دورانیے کی فلم ’بات چیت‘ پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔فلم کا دورانیہ صرف 10 منٹ ہے اور اس کی پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹر ریاکہ چوہدری ہیں۔ ’’بات چیت‘‘ کی کہانی چائے کی ٹیبل پر بیٹھے دو دوستوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے گرد گھومتی ہے۔ معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور جوشندر چگر نے فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں جب کہ فہد مرزا، وسعت اللہ خان اور حماد حسن عسکری بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
فلم کی کہانی کے حوالے سے ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ ’بات چیت‘ میں مکالموں کی ادائیگی کم اور چہرے کے تاثرات سے زیادہ کام لینا تھا جو کسی چیلنج سے کسی طرح کم نہیں۔ ریاکہ نے 10 منٹ میں انتہائی مہارت سے لوگوں تک اپنی بات پہنچائی ہے۔

واضح رہے کہ ’’بات چیت‘‘ انڈونیشیا میں ہونے والے دستاویزی اور مختصر فلموں کی کیٹیگری میں 3 ایوارڈز اپنے نام کر جیت چکی ہے۔ 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، میڈیکل ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس،آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن، امپروومنٹ آف ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس اور بینیفٹ کیسز کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق ان تمام گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے ضروری تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 14اپریل 2015ء سے بروز جمعرات 16اپریل 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق ریگولر امیدوارامتحانی فارم کے ساتھ اپنا انرولمنٹ اور پرائیویٹ امیدوار اپنا رجسٹریشن جمع کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو اپنے رہائشی پتہ کا دستاویزی ثبوت بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ بالا تاریخوں میں فارم جمع کروانے والے تمام طالب علم اپنے ایڈمٹ کارڈز بدھ 22اپریل اور جمعرات 23اپریل کو بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشنوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی اور مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ایران سرحدی انتظام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کاکردگی کو سراہا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور یمن سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جواد ظریف نے یمن کے مسئلے میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمن میں نہ تو ایران کی فوج لڑ رہی ہے اور نہ ہی ایران کے ٹینک بم برسا رہے ہیں۔

 

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب کے بجٹ میں ایک سو چھے ارب ڈالر کا خسارہ ہو گا۔

سعودی عرب کے ایک تحقیقاتی مرکز جدوہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک اب عالمی مراکز سے قرض لینے پر مجبور ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ دہائی میں پہلی بار پیش آیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے اقتصادی مراکز نے اندازہ لگایا تھا کہ اس سال کے بجٹ کا خسارہ انتالیس ارب ڈالر ہو گا۔ جدوہ تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے روزانہ ستر لاکھ بیرل تیل کی برآمد کی جاتی ہے۔ سن دو ہزار پندرہ میں تیل کی آمدنی میں 35 فیصد کمی کے پیش نظر اسے ایک سو اکہتر ارب اسی کروڑ ڈالر کی رقم ہو گی۔ اندازوں کے مطابق اس سال کے بجٹ میں تقریبا تیس ارب ڈالر کا خسارہ وہ رقم ہے جو سعودی عرب کے نئے بادشاہ شاہ سلمان نے اپنی حکومت کی ابتدا میں اس ملک کے تمام حکومتی کارکنوں کو دو مہینے کی تنخواہ انعام کے طور پر دی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اس رپورٹ میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے اخراجات کا ذکر نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک کے درمیان ایٹمی معاہدے کی صورت میں ایران کی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ سعودی عرب ردعمل دکھاتے ہوئے اپنی تیل کی پیداوار کم کر دے جس کا رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں ہوا ہے۔ جدوہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا سن دو ہزار پندرہ کا بجٹ، روزانہ اسی سے نوے لاکھ بیرل تیل کی پیداوار اور ستاون ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیار کیا گیا تھا۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کی سعودی عرب کی تیل کی پیداوار دولاکھ بیرل زیادہ ہے۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیزآل شیخ کی جانب سے ایک نیا فتوی سامنے آیاہے جس کے مطابق مردشدیدبھوک کی حالت میں اپنی بیوی کاگوشت کھاسکتاہے،لیکن اس بات کاخیال ضروری ہے کہ جسم کے کسی ایک حصے کوکھاسکتاہے۔

سعودی مفتی کی جانب سے ایک نیا فتوی سامنےآیاہے کہ کوئی مرد کبھی بھی بھوک کی شدت سے اس کی جان خطرے میں پڑجائے تواس وقت وہ اپنی بیوی کاگوشت کھاکرجان بچاسکتاہے،اس فتوی کے دلیل میں مفتی کاکہناہے کہ کیونکہ بیوی اپنے شوہرکی اطاعت میں ہوتی ہے لہٰذا وہ ایک جسم کی مانندہیں۔

ذرائع کے مطابق آج کل یہ فتویٰ سوشل میڈیاکے اوپریہ عجیب وغریب فتوی سعودیوں کے لئے ننگ وعارباعث بناہواہے۔

 

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ طالبان برسر اقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کا

عسکری ونگ ہے۔ ایم ڈبلیو ایم، پاکستان عوامی تحریک، جے یو پی اور سنی اتحاد کونسل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے سب سے بڑے سپورٹرز آج یہاں جمع ہیں۔ جن کے خلاف وحشت و بربریت کا کھیل کھیلا گیا، ہم ان میں سے نہیں جو قائداعظم کو کافر اعظم کہتے تھے۔ پنجاب میں ایمپلی فائر ایکٹ لایا گیا جس میں درود و سلام پر پابندی عائد کی گئی، صرف پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو اس طرح لاگو کرکے اہل سنت اور تشیع کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے ان پر ریاست مخالف اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا الزام لگایا اور انہیں غدار کہا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کا ساتھ، صرف باللسان نہیں بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دیں گے۔ اگر مولانا فضل الرحمان، سمیع الحق اور محمد احمد لدھیانوی طالبان کو باغی قرار دیں تو ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یمن میں حکومت کے خلاف اٹھنے والوں کو تو باغی کہہ دیا گیا تو پاکستان میں کیوں نہیں کہا جاتا۔ سعودی عرب نااہل ملک ہے، دولت و ثروت کی فروانی کے باوجود اس ملک کی اپنی فوج تک موجود نہیں، حرمین کے تحفظ کی بات وہ کررہے ہیں جو اسرائیل کے ساتھ ہیں، حرمین کا تحفظ انشاء اللہ ہم خود کریں گے۔ آج حرمین کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، یمنی قبائل مسلمان ہیں، جنہیں سعودی عرب بھی مسلمان تسلیم کرتا ہے، ان سے حرمین کو خطرہ نہیں، اگر وہ سعودیہ میں آبھی جائیں تو حرمین کا سعودیہ سے بہتر تحفظ کریں گے۔ ذاتی مفادات، اور اثاثہ جات کو محفوظ کرنے کی جنگ کو حرمین کی جنگ دیا جارہا ہے۔ شام میں باغی پیدا کر کے انہیں حریت پسند، اور یمن میں حق مانگنے والوں کو باغی قرار دیا جاتا ہے، دوہرا معیار ہے۔ او آئی سی کو آرگنائزیشن آف اسلامک کریمینلز کہا جائے چونکہ مسلمانوں کے تحٖفظ کے لئے انہوں نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے واضح کیا کہ حملہ سعودی عرب نے یمن پر کیا اور کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن سے خطرہ ہے۔ طالبان سعودی عرب کی طرف ہی پاکستان کے لئے نذارانہ ہیں۔ ہم نے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا، ہم اپنی فوج کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں، افغانستان کا خمیازہ اب تک ہم بھگت رہے ہیں، 1971 میں سعودی عرب نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ہمیں اپنے گھر کے حالات کو بہتر کرنا ہوگا، پاکستانی فوج کے جوان تکفیریت کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان آنے والے ہیں، ہم ملکر قیصر و کسریٰ کے ایوان گرائیں گے، میاں صاحب فوج یمن نہیں جانی چاہیے۔ حرمین کے دفاع کی بات کرنے والی پارٹیاں طالبان کو باغی قرار دیں۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ کی حفاظت کئی سو سال پہلے بھی خدا نے ایک ایسے ننھے سے پرندے سے کروائی جس کی کوئی امید نہیں کرتا تھا ،جب ابرھا کا لشر غرور طاقت میں کعبہ کو مسمار کرنے کے لیے برحا تو خدا کی مشعیت سے ابابیل نے ان پر سنگ باری کردی جس سے وہ بھوسے کی مانند بن گئے جس کا زکر قرآن میں بھی آیا بعض افراد کا کہنا ہے کہ ابابیل اب بھی خانہ کعبہ میں موجود ہیں ،جو دنیا کے کسی اور جگہ نہیں پائے جاتے ،بعض حلقوں کی طرف سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کے عرب امہ کا خانہ کعبہ کی حفاظت کی زمہ دار سعودیہ اور عرب دنیا کیا خدا کی قدرت سے منحرف ہو گئے ہیں،سوال یہ ہے کہ کیا دنیا کے اسلامی ممالک خدا کی تدابیر بھول گئے ہیں

جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کا کہنا ہے کہ وہ یمن کے بحران پر بحث کے لیے پیر کو طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی اور اس معاملے پر اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی۔ جے یو آئی ایف کے ترجمان محمد خان اچکزئی نے پارٹی کے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ’’ہمیں حکومت کی پالیسی کے بارے میں علم نہیں ہے کہ وہ کس طرح اس صورتحال سے نمٹنا چاہتی ہے۔ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے حکومتی مؤقف کو سنا جائے پھر اس کے بعد اس معاملے پر اپنی رائے دی جائے۔‘‘

جے یو آئی ایف کا یہ مشاورتی اجلاس اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سرکاری رہائشگاہ پر اتوار کے روز منعقد ہوا، جس میں یمن کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایف کا اصولی مؤقف یہ تھا کہ اگر سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہو تو ’’ ہم غیرجانبدار نہیں رہ سکتے، اس لیے کہ وہ ہمارے اچھے دوست ہیں۔ لیکن چونکہ یہ خانہ جنگی ایک تیسرے ملک میں جاری ہے، چنانچہ ہمیں اپنی فوج کو اس میں ملوث نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ اگرچہ جے یو آئی ایف اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے سیاسی حریف ہیں اور ان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں ہیں، تاہم یمن میں جاری بحران کے معاملے پر دونوں جماعتوں کا نکتہ نظر یکساں ہے۔

 ایمز ٹی وی (کراچی) عدن میں محصور خیرپور کے رہائشی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے اہل خانہ پرےشان۔گھر میں کہرام ۔اہل خانہ نے اپنے پیارے کی سلامتی کےلئے گھر مےں قرآن    شرےف کے ورد شروع کردئےے ۔وزےر اعظم پاکستان سے ڈاکٹر غلا مرتضیٰ کو واپس لانے کی اپیل۔یمن کے شہر عدن میں محصور خیرپور کے رہائشی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو کے اہل خانہ سخت پرےشان ہیں جبکہ گھر مےں کہرام برپا ہے عدن میں محصور پاکستانی غلام مرتضیٰ سومرو کے گھر مےں محفوظ وطن واپسی اور سلامتی کےلئے قرآن شرےف کا ورد جاری ہے اس سلسلے مےں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو کے بھائی برکت سومرو نے رابطہ کرنے پر بتاےا کہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو گزشتہ سال یمن گئے تھے یمن میں خانہ جنگی کے باعث ٹی وی پر ان کے آنے والے بیان پر اہل خانہ سخت پرےشان ہیں انہوں نے بتاےا کہ حکومت پاکستان کے سفارتخانے سے رابطہ کیا گےا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحری جہاز جو (آج )بدھ کے روز یمن کے شہر عدن کی بندر گاہ پر پہنچنے گا جس میں وہ سوار ہوکر وطن واپس آئے گا انہوں نے وزےر اعظم پاکستان مےاں محمد نواز شرےف سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پیارے ڈاکٹر غلام مرتضی سومرکوو با حفاظت وطن واپس لایا جائے دریں اثنا یمن میں محصور پیرجو گوٹھ کا رہائشی گھر پہنچ گےا ۔گھر میںخوشی کا سماں ۔اہل خانہ کی جانب سے خوشی میں مٹھاےاں تقسےم ۔خیرپور ضلع کے علائقے پیرجوگوٹھ کا رہائشی نوجوان مختےار علی ولد قاری حنےف سعیدی یمن کی ےونیورسٹی میں طالبعلم تھا اور ےمن میں جاری جنگ کے باعث وہ واپس اپنے آبائی شہر پیرجوگوٹھ با حفاظت پہنچ گےا ہے مختےار حسےن کے ےمن سے باحفاطت واپس گھر پہنچنے پر عےد جےسا سماں ہے اور اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیارے کی با حفاطت گھر پہنچنے پر خوشی میں مٹھاےاں تقسےم کی گئی ہیں اس سلسلے مےں یمن سے پہنچنے والے نوجوان مختےار احمد نے بتاےا کہ یمن میں اچانک جنگ شروع ہوجانے کے باعث بہت پرےشان تھے مگر اب با حفاظت گھر پہنچنے پر بہت خوش ہوں اور اہل خانہ سے مل کر خوشی محسوس کررہا ہوں ۔