Monday, 16 December 2024

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) خواجہ آصف کا اپنے لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ 2 ایٹمی طاقت کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے اس لئے بھارت کو معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے،واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جا رہی ہے جب کہ گزشتہ 4 روز سے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی گولہ باری سے اب تک 12 پاکستانی شہری شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں عید الاضحی کی تعطیلات کے بعدتمام تعلیمی ادارے اور دفاترمعمول کے مطابق کھل گئے ہیں ، تاہم تعلیمی اداروں سکولوں اور سرکاری دفاتر میں پہلے روز حاضری معمول سے کم رہی ۔ واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے 3 روز چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔۔۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ماڈل سنگر اور اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ مزید پاکستانی بالی ووڈ میں آکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے سپر اسٹارز کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہتر موقع مل سکے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار فواد خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور فواد سے انکا کوئی مقابلہ نہیں ہے، فواد خان نے بہت خوبصورتی سے بھارت کی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے لیکن چاہتا ہوں کہ مزید پاکستانی اداکار بھارت آکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے اداکار ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں اور ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کئی روز سے بھارتی جارحیت ہورہی ہے ،کدھر ہے لیڈر،قوم کو اس وقت لیڈر کی ضرورت ہے۔ سرتاج عزیز کو آگے نہ کریں۔ بھارتی جارحیت پر ابھی تک وزیراعظم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ وہ بھارتی جارحیت کے خلاف بیان دیں۔انھوں نے کہا کہ آباد دھرنوں سے پاکستان کا سارا معاشرہ جاگ گیا ہے اورخواتین کی وجہ سے گھر گھر میں انقلاب آگیا ہے، انہوں نے کہاکہ میرا عزم کم نہیں ہوا، نوازشریف کے استعفیٰ تک یہاں سے نہیں جاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ دھرنے کے دوران مشکل وقت سے گزرے مجھے کہا گیا کہ دھرنے میں لوگ کم ہوگئے ہیں۔ فیس سیونگ کیلئے حکومت سے معاہدہ کرلیں ،برے وقت میں بھی نوازشریف کے استعفیٰ سے پیچھے نہیں ہٹا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری تحریک کیلئے گھروں سے نکل آئی ہیں ، بچوں میں سیاسی شعور آگیاہے جس پربہت خوش ہوں۔عمران خان نے کہاکہ کراچی ، لاہور اور میانوالی میں تاریخی جلسوں نے ثابت کردیا ، تبدیلی آگئی ہے،جمعہ کو ملتان میں جلسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے،نیا پاکستان خواب کا نام نہیں ،اس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ نوازشریف بھارت کیخلاف بیان کاروباری مفادات کی وجہ سے نہیں دے رہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) عید الاضحی کے موقع پرریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے بالی وڈاسٹارہریتک روشن اورکترینہ کیف کی کثیرسرمائے سے بننے والی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کا بینڈ بجادیا۔
ایک طرف فلم اسٹار شان، ایوب کھوسہ اورحمید شیخ نے اپنی جانداراداکاری سے فلم ’’آپریشنO21 ‘‘ کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا تودوسری جانب اداکارجاوید شیخ، فہد مصطفیٰ اورمحسن کی بہترین اداکاری اورمہوش حیات پرفلمائے گئے آئٹم سانگ نے ’’نامعلوم افراد‘‘ کولوگوں کی توجہ مرکزبنادیا،پاکستان بھر میں کراچی ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان سمیت پاکستانی فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا جب کہ ان کے مقابلے میں بھارتی فلم ’’بینگ بینگ‘‘کا بزنس ایوریج رہا۔
فلم کے ڈائریکٹر جامی ہیں جب کہ فلم کی پروڈیوسر زیبا بختیاراورمیوزک اذان سمیع نے ترتیب دیا ہے، جبکہ دوسری فلم’’نامعلوم افراد‘‘ ہے جسے نوجوان ڈائریکٹر نبیل قریشی اورفضا علی مرزا نے بنایاہے۔ یہ ایک کمرشل فلم ہے اوراس میں ہمارے معاشرے کی ایک کہانی کوموضوع بنایا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ فلم میں مزاح اورمیوزک کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ فلم میں مہوش حیات کے آئٹم سانگ’’بلی‘‘نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔

ایمز ٹی وی (میرانشاہ) وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرمیرانشاہ پہنچ گئے،جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےوزیراعظم کااستقبال کیا،وزیراعظم کوآپریشن ضرب عضب پربریفنگ دی جارہی ہے،جبکہ وزیراعظم نوازشریف نےآپریشن میں مصروف افسروں اورجوانوں سےملاقات بھی کی،چودھری نثار،عبدالقادربلوچ اورگورنرخیبرپختونخوابھی وزیراعظم کےساتھ ہیں ،واضح رہے کہ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا میرانشاہ کا یہ پہلا دورہ ہے.

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں زہریلی شراب پینے کے باعث اسپتال میں داخل مزید چار افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے، جب کہ چھبیس افراد تاحال جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، جنہیں حالت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا لیکن انکی زندگی کو بچایا نہیں جا سکا،جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس کے سربراہ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ شراب پینے سے ہلاک افراد میں زیادر تر کا تعلق لانڈی، کورنگی، بلال کالونی، زمان ٹاﺅن اور محمود آباد سمیت دیگر علاقوں سے ہے۔

پایمز ٹی وی (کراچی) یپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی دوستی انتہائی اہم ہے اور دونوں جماعتیں مل کر سندھ کی ترقی کے لیے کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کا حق ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کرے اور ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت چلتی رہے،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری گورنر سندھ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے، انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم بارڈر پر جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کریں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) حج ادائیگی کے بعد وطن واپسی کا سلسہ شروع، پہلی پرواز لاہور جبکہ دوسری کراچی پہنچ گئی، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز حاجیوں کو لے کر رات ساڑھے بارہ بجے لاہور پہنچی،جبکہ کراچی آنے والی پہلی حج پروازساڑھے تین گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی۔ پہلی حج پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور پہنچی،پرواز کے ذریعے چار سو سترہ حجاج لاہور پہنچے،لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر سرکاری حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ دوسری جانب پی آئی اے کی کراچی آنے والی پہلی حج پرواز ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے صبح آٹھ بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچی۔ پرواز پی کے 3002 کو صبح پانچ بجے پہنچنا تھا،واضح رہے کہ رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 43 ہزار حاجیوں نے حج ادا کیا ہےجن کی واپسی کا سلسہ شروع ہو چکا ہے۔

ایمز ٹی وی(بنوں)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج بنوں میں قائم آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کریں گے، گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان عباسی سمیت قبائلی عمائدین وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم آپریشن ضرب عضب کے سبب بے گھر ہونے والے والے قبائلی افراد سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی ان سے خطاب بھی خطاب بھی کریں گے۔