Sunday, 19 January 2025

ایمزٹی وی(اسلام آباد) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ سینیٹ نے باظابطہ طور پر استعفےواپس لینے کافیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد توقع ہے کہ وہ آج ایوان بالا کے سینٹ میں حصہ لیں گے۔گزشتہ روز ایم کیو ایم کےسینیٹر طاہر حسین مشھدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کےساتھی ارکان استعفی واپس لینے کیلئے آج سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع ہوں گے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سینیٹرآج ایوان بالا جبکہ ارکان قومی اسمبلی چھ نومبر سے شروع ہونے والے سیشن میں حصہ لیں گے۔واضح رہے ایم کیو ایم سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ہاتھوں اپنے کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اور’ لاپتہ‘ ہونے کے خلاف احتجاجاً استعفے دے دیے تھے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی نے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت رواں سال داخلوں کے سلسلے میں ہونے والے ہوانے والے ٹیسٹ این ٹی ایس کے بجائے خود لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا جس کے بعد ہائی ایجوکیشن کمیشن نے این ٹی ایس سے ٹیسٹ کرانے کی لازمی شرط ختم کردی ہے لہذا اب داخلہ ٹیسٹ ہم خود کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 20 سے زائد شعبوں میں این ٹی ایس کے ذریعے داخلہ ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کے مثبت نتائج رہے تاہم ہم ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ خود کرا رہے ہیںاور آج تک کسی کو شکایت نہیں ہوئی لہذا جب ہم ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کراسکتے ہیں تو آنرز اور ماسٹرز کے بھی ہم خود لیں گے جس سے یونیورسٹی کو خاصی بچت ہوگی۔ ڈاکٹر قیصر نے بتایا کہ رواں سال 25 سے زائد شعبوں میں داخلہ ٹیسٹ کرانے کا ارادہ ہے جس کی حتمی منظوری اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے ذریعے ہونے والے تمام داخلہ میرٹ پر ہونگے جس میں کوئی درجہ بندی نہیں ہوگی جو ٹیسٹ پاس کرے گا وہ داخلے کا اہل ہوگا۔

ایمز ٹی وی (مانٹرنگ ڈیسک)این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا ءمیں سے زیادہ مکانات سوات میں تباہ ہوئے ہیں پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ پیر کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ملک بھر میں 25 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔این ڈی ایم اے کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق کل 25367 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔متاثرین اب بھی امداد کے منتظرکب کیا ہواحالیہ زلزلہ اور 2005 کا زلزلہ پیر کو آنے والے7.5 شدت کے اس زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 272 ہے جبکہ 2152 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے خیبر پختونخواءمیں 15692 مکانات اور 155 سکولوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ صوبے میں ہلاکتوں کی کل تعداد 255 ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا ءمیں 1802 افراد زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخواءمیں سے سے زیادہ مکانات سوات میں تباہ ہوئے ہیں جن کی تعداد 3681 ہے۔سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع شانگلہ میں ہوئیں جہاں 50 افراد ہلاک ہوئے۔چترال سے 32 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے تاہم وہاں کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہے اور متعدد کچی بستیاں مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہیں۔قبائلی علاقے فاٹا میں بھی تباہی ہوئی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ باجوڑ ایجنسی متاثر ہوئی جہاں 23 ہلاکتیں ہوئیں اور 8120 مکانات تباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کل 155 تعلیمی اداروں کی تباہی کیاطلاعات ہیں۔گلگت بلتستان میں تباہ ہونے والے مکانات کی کل تعداد 413 ہے۔ سب سے زیادہ مکانات غضر میں تباہ ہوئے ہیں جن کی تعداد 250 ہے۔دوسری جانب پنجاب میں بھی زلزلے سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جہاں تباہ ہونے والے مکانات کی کل تعداد 61 ہے جبکہ پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں سب سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) چالیس ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے میٹرو بس منصوبے کو ابھی چھ ماہ ہی گزرے ہیں کہ ایک خطرناک حادثہ پیش آیا ۔ میٹرو بس پل سے پتھر ٹوٹ کر موٹر سائیکل پر گرا جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔دونوں کو طبی امداد کے لیئے فوری طور پرہولی فیملی اسپتال لے جایا گیا لیکن ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔میٹرو بس منصوبے کے چیف حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میٹرو بس حکام سے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور جو بھی واقعہ کا ذمہ دار ہوگا اسکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) بھارتی ریاست کیرالہ میں رہنے والے دو مسلم نوجوان عاصم خان اور دانش شیخ کو ممبئی پولیس نے پاکستانی دہشت گرد قرار دے کر پکڑ لیا اور گھنٹوں انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی پولیس نے ان پر پاکستانی ہونے اور داعش کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ظلم کی انتہا یہ ہے کہ تشدد کرنے کے بعد جب وہ شدید زخمی ہوگئے تو بجائے اسپتال لے جانے کے پولیس انہیں پاکستان جانے کا کہتی رہی کہ وہ مسلمان ہیں اور وہ پاکستان چلے جائیں ۔بھارتی میڈیا پر جب ظلم کی یہ کہانی کھلی تو عوام مشتعل ہوگئی اور پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)علم کی روشنی بانٹتے اپنے شاگردوں کی آنکھوں سے ایک جہاں دیکھتے بینائی سے محروم باہمت استاد خالد محمود نے دوسروں کی آنکھوں میں خواب جگانے کا بیڑہ اٹھا لیا۔ذرائع کے مطابق خالد محمود ایف ایس سی کے طالب علم تھے جب اچانک ان کی آنکھیں بے نور ہو گئیں بعدازاں انہوں نے انٹرمیڈیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کیاور پھر ڈبل ماسٹرز کیا اور پھر پیشہ بھی چراغ سے چراغ جلانے کا ہی ڈھونڈا ، قسمت روٹھی پھر بھی علم کی تڑپ باقی رہی۔ زندگی میں کٹھن لمحات بھی بہت آئے لیکن یقین نے ہمیشہ ہاتھ تھام کر منرل کی راہنمائی کی۔ خالد محمود نے بتایا کہ ان کی کلاس کا نتیجہ ہمیشہ سو فیصد رہا ہے۔