Saturday, 30 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(میرپور/تعلیم) آزادجموں وکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کردیا۔

کنٹرولرامتحانات اسکولز آزادجموں کشمیرتعلیمی بورڈ کے مطابق امتحان کیلئے کل 58455 امیدواروں نے فارم داخلہ ارسال کئے جن میں سے 57919 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ۔ نتائج کے مطابق 27380 امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ 30539 امیدوارفیل ہو گئے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے پروگرام مینجمنٹ اینڈایمپلی منٹیشن یونٹ آف یو ایس ایڈ فنڈزکے بیسک ایجوکیشن پروگرام کا دورہ کیا اور ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یو ایس ایڈ کراچی کے نمائندے مسٹر رینڈی(Rendy) نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے پروگرام کے اہداف ، مقاصد اور پروگرام کے مختلف اجزائاور ان کی پیش رفت پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پروگرام کے مختلف چیلنجوں سے بھی آگاہ کیا۔ صوبا ئی وزیر تعلیم نے اسکولوں کی تعمیر میں اعلی معیار برقرار رکھنے ، اساتذہ کی تربیت اور سندھ کے اضلاع میں خواندگی کے معیار کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

صوبا ئی وزیر تعلیم نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی پروگرام کو وسعت دینے کے لیے یو ایس ایڈ سے درخواست کی جبکہ یو ایس ایڈ کے نمائندے نے حکومت سندھ کی جانب سے مکمل تعاون اور پروگرام کی سرگرمیوں کے ہموار عملدرآمد کے لیے حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا اور اضافی فنڈز کے لئے درخواست پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) کراچی انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔ ملزم پر نتائج میں تبدیلی کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر نذر محمد کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انٹر بورڈ دبیر احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دبیر احمد کو ان کے رشتہ دار کے گھر کے باہر سے گرفتارکیا گیا۔

ڈپٹی کنٹرولر پر انٹر بورڈ میں نتائج کی تبدیلی کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے گزشتہ کئی روز سے محکمہ اینٹی کرپشن چھاپے مار رہی تھی

ایمزٹی وی(تعلیم)کراچی کے نجی اسکولوں کے لئے ڈائریکٹر اسکولز سندھ نے 16 نکات پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق اسکول میں داخلے کے لئے انتظامیہ غیر متعلقہ افراد کو پاس جاری کرے گی ۔ تمام اسکولوں قریبی ہسپتالوں اور پولیس تھانے کے فون نمبرز لازمی ہونے چاہیے ۔

 

سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور اسکول کی دیواروں کو دس فٹ اونچا کیا جائے۔علاوہ ازیں اسکول کے تمام عملے کی مکمل لسٹ قریبی تھانے کو جمع کرائی جائے ۔ تھانے کی تصدیق کے بعد اسکول میں چوکیدار کو تعینات کیا جائے ۔

ایمزٹی وی(نیوزڈیسک) مادروطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کا آج 45 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہونے والے راشد منہاس نے سینٹ پیٹرک کالج سے سینئیر کمیبرج پاس کیا، ان کے خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی مسلح افواج میں اعلیٰ عہدوں پرفائز تھے جس نے ان کے دل میں موجود مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو مزید تقویت دی اور اپنے ماموں ونگ کمانڈر سعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر1968 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1971

 

میں راشد مہناس نے اکیڈمی سے جنرل ڈیوٹی پائلٹ کی حیثیت سے گرجوٹ کیا اورانہیں کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور پر پوسٹ کیا گیا تاکہ لڑاکا پائلٹ کی تربیت حاصل کرسکیں۔ 20 اگست 1971 کو راشد منہاس مسروربیس کراچی سے اپنی تیسری تنہا پرواز کے لئے جب وہ T-33 جیٹ سے روانہ ہونے لگے تو ان کا انسٹرکٹرمطیع الرحمن ان کے ساتھ زبردستی طیارے میں سوار ہوگیا۔ مطیع الرحمن طیارے کو بھارت کی حدود میں لے جانا چاہتا تھا، راشد منہاس نے بھرپور مزاحمت کی لیکن کامیاب نہ ہونے پرمطیع الرحمن کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے طیارے کا رخ زمین کی جانب کردیا اس طرح طیارہ بھارتی سرحد سے صرف 32 میل پہلے ٹھٹھہ میں گرکرتباہ ہوگیا۔

 

وطن کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے راشد منہاس کوان کی بے مثال قربانی پراعلیٰ ترین فوجی اعزارنشان حیدر سے نوازا گیا،وہ اعلیٰ ترین فوجی اعزازحاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے واحد افسر ہیں جنہوں نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھی۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ہا ئر ایجوکیشن کمیشن اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے تعاون سے گزشتہ روز ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں ٹیکنالوجی ،انٹرپرینیورشپ اور انکیوبیشن کے موضوع پردوروزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا افتتاح کیا تقریب کے مہمان خصوصی وزیرمملکت برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان تھ۔ چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی ملک میں تحقیقی کلچر کے فروغ کے لئے پُر عزم ہے اور معاشرتی ضروریات سے ہم آہنگ تحقیق پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ جیسی تعمیری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے ملک میں انٹرپرینیورشپ کے کلچر کے فروغ کے لئے ایچ ای سی کے کردار کو سراہا ۔ اِس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹرشن کراچی کے ڈاکٹر شاہد قریشی ، سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کے ڈاکٹر سرفراز میاں و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل عیاد امین مدنی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے اور او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرے گی۔ اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تنظیم تعاون اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل قابل تشویش ہے گزشتہ 40 روز میں 80 سے زائد بے گناہ کشمیری بھارتی قابض فوجیوں کی بربریت کا شکار ہوکر شہید ہوچکے ہیں۔

 

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا ہے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کا حل خطے میں امن کے لئے انتہائی ضروری ہے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا رابطہ گروپ بھی کشمیر پر مؤثر کردار ادا کررہا ہے رابطہ گروپ کا آئندہ اجلاس امریکا میں جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پرہوگا۔

 

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری عیاد امین مدنی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال روز بروز خراب ہورہی ہے اوربدقسمتی سے بھارتی مظالم کیخلاف بہت کم آوازیں سامنےآئی ہیں عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے آواز اٹھائے اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت نکلنا چاہئے۔او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرےگی

ایمزٹی وی(تعلیم) کراچی سندھ حکومت کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے ملازمین کیلئے مالی تحفے کا اعلان کر دیا۔

 

کراچی سندھ حکومت نے پی ایچ ڈی کرنے والے ملازمین کو 25 فیصد الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کراچی پی ایچ ڈی کرنے والے ملازم کو 2500 روپے الائونس ملے گا کراچی پی ایچ ڈی کرنے والے دس ہزار الائونس حاصل کر رہے ہیں ان کو الائونس نہیں دیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈکی جانب سے سالانہ امتحانات 2016کے پرچوں میں رہ جانے والے طلباءوطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسکروٹنی فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک

کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے 22اگست سے 20ستمبر 2016تک جمع کروا سکتے ہیں۔

ایمزٹی وی (کے پی کے)خیبر ایجنسی کے وادی راجگل میں پاک فوج کی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں اور سیکورٹی فورسز نے زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردون کے زیر استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں ہی فوج کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے جب کہ بلند پہاڑوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔