Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام اباد)پاکستان نے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کردی، ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو مزید ایٹمی دھماکوں سے اجتناب کے دو طرفہ معاہدے کی پیش کش خطے میں امن واستحکام اور سی ٹی بی ٹی مقاصد کے حصول کے لیے ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مزید ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش پاکستان کی ذمہ داری اور تحمل کی عکاس ہے، بھارت مثبت جواب دے تو معاہدے کا اطلاق فوری ہو گا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد دونوں ملکوں پر لازمی ہوگا، یکطرفہ اخراج ممکن نہیں ہو گا، معاہدہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے لیے بھی اچھا پیغام ہو گ
ایمزٹی وی(تعلیم) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمرشلائزیشن کےخلاف جوہر ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں قائم نجی اسکول کو سربمہر کر دیا۔ جبکہ دوسری جانب اسکول انتظامیہ کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق تدریس کاکام جاری تھاکہ ایل ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے کلاس رومز اور مرکزی دروازے کو تالے لگا دیے۔
ایل ڈی اے کو یہ قدم نہیں اٹھانا چاہیے تھا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ایل ڈی اے نے فوری طور پر مین گیٹ سے نہ صرف ٹرک ہٹا دیابلکہ تالے بھی کھول دیے گئے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے میڈیا کو کوئی بھی موقف دینے سے بھی انکار کر دیا گیا
ایمزٹی وی(تعلیم)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجا د علی شاہ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین اورنجی اسکول کی جانب سے دائر درخواستوں پر طرفین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے
۔قبل ازیں والدین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ اسکول انتظامیہ نے فیسوں میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے جو کہ خلاف قانون ہے جبکہ اسکول انتظامیہ اضافی فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو اسکول سے نکال رہی ہے جو کہ بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزی ہے لہٰذااستدعا ہے کہ فیسوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرا ر دیا جائے اور بچوں کو اسکول سے نکالنے سے روکا جائے
جبکہ نجی اسکول کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیاگیا کہ انہوں نے فیسوں میں مناسب اضافہ کیا جو کہ قواعد کے عین مطابق ہے لہذا فیسوں میں اضافے کو قانونی قرار دیا جائے
ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک 11 سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جاگری جسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کے والدین بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ خیبر پختونخوا کے ایک سیاحتی گاؤں بیسیاں کے قریب دریائے کنہار میں پیش آیا، مقامی پولیس افسر ارشد خان نے بتایا کہ صفیہ عاطف نامی 11 سالہ لڑکی دریا کے کنارے سیلفی لے رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ دریا میں جاگری، ارشد خان نے جائے حادثہ پر موجود دیگر سیاحوں کے حوالے سے بتایا کہ صفیہ کی والدہ شازیہ عاطف نے بھی اپنی بیٹی کو بچانے کیلیے دریا میں چھلانگ لگائی تاہم وہ بھی پانی میں بہہ گئیں،
انھوں نے بتایا کہ اپنی بیٹی اور اہلیہ کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر عاطف حسین نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی اور وہ بھی ڈوب گئے، ارشد خان کے مطابق بچی اور اس کی والدہ کی لاشیں مل گئیں جبکہ عاطف حسین کی لاش کی تلاش جاری تھی۔ انھوں نے بتایا کہ بچی کے والدین ڈاکٹر تھے جن کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ چھٹیاں گزارنے کیلیے وہاں موجود تھے، مذکورہ جوڑے کی ایک 9 سالہ بیٹی اور ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے جو حادثے کے وقت وہاں موجود تھے، ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت نے اس حوالے سے وارننگ سائن بھی لگا رکھے ہیں جن میں لوگوں کو دریا کے کنارے جانے سے منع کیا گیاہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک منصوبے پر جاری کام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کابینہ کو سی پیک منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جب کہ تمام وفاقی سیکرٹریز کو بھی اپنی کارکردگی کے حوالے سے تیاری کے ساتھ اجلاس میں آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا اور قومی اسمبلی میں ریفرنسز اور پاناما لیکس کے ایشو پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر کے ساتھ خیبرایجنسی کی راجگل وادی پر پاک فضائیہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں
کے 9 ٹھکانے تباہ ہوگئے جب کہ علاقے میں فوج کی زمینی کارروائی کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک اور11 زخمی ہوگئے۔
Op along Pak-afgan Border in Rajgal Valley in high mountain passes in Khyber Agency.9 hide outs destroyed through aerial strikes&ground op-1
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) August 16, 2016
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کارروائی میں راجگل وادی کے مشکل علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو درستگی سے نشانہ بنایا گیا جب کہ کارروائی سے دہشت گردوں کی سرحد پار آمدورفت کم ہو جائے گی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) ٹی اوآرز كمیٹی میں ڈیڈ لاك پر اپوزیشن جماعتوں كا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب كر لیا گیا ہےجس میں اپوزیشن اپنی حتمی حكمت عملی طے كرے گی۔ ذرائع كے مطابق پاناما لیكس كے معاملے پر حكومت اور اپوزیشن كے درمیان ڈیڈلاك كے باعث اب اپوزیشن نے اپنی حتمی حكمت عملی طے كرنے كا فیصلہ كیا ہے۔ سانحہ كوئٹہ سے پہلے اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حكومت اوراپوزیشن كو ٹی او آرز كے معاملے پر اكٹھے بٹھانے كے لیے اجلاس بلایا تھا جو سانحہ كوئٹہ كے باعث ملتوی كردیا گیا تاہم اب اپوزیشن نے اپنی حكمت عملی طے كرنے كے لیے آج صبح 11 بجے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن كے دفتر میں اجلاس طلب كیا ہے جس میں پیپلزپارٹی ، تحریك انصاف، مسلم لیگ (ق)، جماعت اسلامی كے نمائندے شریك ہوں گے۔
اجلاس میں آفتاب شیر پاؤ، شیخ رشید، سینیٹر اسرار اللہ زہری كو بھی اجلاس میں مدعو كیا گیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن كی آئندہ حكمت عملی مرتب كی جائے گی اور موجودہ سیاسی صورتحال كا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے كہ گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ سے ملاقات كركے انہیں ڈیڈ لاك كے خاتمے میں اپنا كردار ادا كرنے كی درخواست بھی كی ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سانحے کے حوالے سے کچھ گرفتاریاں کی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں، دہشت گرد کی انگلیوں کے نشان اسی دن تصدیق ہو گئی تھی، انگلیاں پشین سے ایک فرد کی تھیں تاہم دہشت گرد کے سر کا ایک حصہ ملا لیکن تعین نہیں ہو رہا ہے کہ سر کا حصہ بمبار کا ہی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحے میں ڈی این اے کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہوئی ہے تاہم انٹیلی جینس ایجنسیوں کی وجہ سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔
بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری میتھیو بیرٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میتھیو نے پاکستانی خاتون سے شادی کر رکھی ہے جس سے اس کے 2 بچے بھی ہیں، پہلی بار میتھیو بیرٹ 2011 میں پکڑا گیا تھا، اس وقت بھی میتھیو پرجاسوسی کا الزام ثابت ہوا نہ کیس بنا جب کہ میتھیو کا سسر وکیل ہے جس نےاس کا کیس بھی لڑا تاہم اس بار میتھیو کی آمد کی خبر سسر کو بھی نہیں تھی اور وہ اپنے سسر کے ساتھ بھی نہیں ٹھہرا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میتھیو کو 24 گھنٹے میں ویزا جاری کیا گیا، جاننا چاہتے ہیں کہ اس میں ایسی کیا خوبی تھی جب کہ متعلقہ فرد نے اپنا ویزا فارم بھی درست نہیں بھرا اور فارم میں کئی اہم خانے خالی چھوڑے گئے تاہم میتھیو کے ایئرپورٹ سے نکل جانے کی تحقیقات جاری ہیں اور کیس کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ویزا دینے والےافسر کے خلاف کارروائی وزارت خارجہ کی ذمے داری ہے تاہم تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کل قائم ہونے والی کمیٹی انتظامی کمیٹی ہے، کل میں نے تجویز دی کہ ہر ماہ وزرائے اعلی کو بلایا جائے، نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات میں سے 9 خالصتاً صوبوں سے متعلق ہیں، ہر ماہ مانیٹرنگ ہوگی تو پتہ چلے گا کہ کون اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا۔