Saturday, 30 November 2024

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) لیبیا کےشہربن غازی میں شدت پسندوں کی آئل پورٹ پر قابض ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ جھڑپ میں 22 فوجی اور ایک شدت پسند مارا گیا۔ شدت پسندوں نے رات گئے الِسدرہ آئل پورٹ پرمیزائلوں سے اچانک دھاوا بول دیا۔ شدت پسندوں نے اسپیڈ بوٹس کی مدد سے آئل پورٹ پر کئی میزائل داغے جس سے ایک آئل ٹینک میں آگ لگ گئی حملے کے بعد آئل پورٹ پر مامور فوجی اہل کاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا جس سے تاہم شدت پسندوں سےجھڑپ میں لیبیا کے 22 فوجی مارے گئے جبکہ ایک شدت پسند بھی ہلاک ہو گیا ۔

ایمزٹی وی (موسمیات) محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت گلگت اور پارا چنار میں منفی 5، کالام اور راولا کوٹ منفی 4، قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں 1، راولپنڈی 6، لاہور 7، پشاور10 اور کراچی میں درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں بادل چھائے رہیںگے ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) ایکس باکس اور پلے اسٹیشن کے نیٹورک پر بھی ہیکرز نے حملہ کر دیا۔ سائبر حملے کی ذمہ داری "لزرڈ اسکواڈ" نامی گروپ نے قبول کر لی ہے۔ گذشتہ روز کرسمس کے موقعے پر "لزرڈ اسکواڈ" نامی گروپ نے سونی کارپوریشن کے پلے اسٹیشن اور مائیکروسافٹ کارپوریشن کے ایکس باکس لائیو نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد صارفین کو کنکشن میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ کمپنیوں نے سائبر حملے سے متعلق کوئی وضاحت پیش نہیں کی تاہم دونوں کمپنیاں کئی گھنٹوں تک صارفین سے معزرت کرتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہیں ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فقیرآباد، زریاب کالونی، چارسدہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کئے۔ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کو تھانہ فقیر آباد منتقل کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ گذشتہ شب نوتھیہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھی 100 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) شمالی وزیرستان کے تصیل شوال کے دو مختلف علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ سرکاری زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقہ منگڑوتی اور کنڈ غر میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملوں میں پنجابی طالبان اور غیر ملکی 6 شدت پسند کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روا سال 16 ڈرون حملے ہوئے جن میں 95 کے قریب شدت پسند جان سے گئے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) المصطفی ہاوس کراچی سے جاری بیان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر بردار محمد عباس نے کہا کہ آج کا دن قائدِ اعظم سے تجدِ عہد کا دن ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ہر جوان دہشتگردی اور نسلی ، لسانی، علاقائی و فرقہ وارنہ تعصب سے پاک پاکستان کی تشکیل میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کے لئے ہر دم تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں طلباء و طالبات کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا

ایمز ٹی وی (کراچی)پاکستان میں فارمیسی کے شعبے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ مریض کو صحیح ادویات کی فراہمی فارماسسٹ کے فرائض میں شامل ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کا کلیہ فارمیسی طلبا کوبہتر تعلیم فراہم کرکے معاشرے کو معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے فارمیسی کونسل آف پاکستان کے وفد کے جامعہ کی کلیہ فارمیسی کی نئی عمارت کے دورے کے بعد ہونے والے اجلاس میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کلیہ فارمیسی کے تحت صبح اور شام میں طلبا کو فارم ڈی پانچ سالہ ڈگری پروگرام کرائے جاتے ہیں۔یہاں تدریس کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی مقرر کی گئی ہے جو طلبا کو دنیا بھر میں اس شعبے میں ہونے والی تحقیق کے مطابق تدریس میں مصروف ہیں۔ پاکستان فارمیسی کونسل کے سات رکنی وفدنے کلیہ فارمیسی کادورہ کیا اسکے مختلف شعبہ جات اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا اور فارم ڈی کی ڈگری کی ضروریات کا جائزہ لیااور اساتذہ و طلبا کو دی جانے والی سہولتوں پر نہایت اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دورے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہ جبین و صدور شعبہ جات بھی موجود تھے

ایمزٹی وی (کھیل)  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں 2010ء میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی بنیاد رکھی گئی تھی تاہم رواں سال غیر محسوس طریقے سے اسے تحلیل کر دیا گیا جس کی وجہ طالبان کی طرف سے دھمکیاں بتائی جاتی ہیں جب کہ افغان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین نسیم اللہ دانش کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم موجود نہیں ہے اور ملک میں صورتحال ایسی نہیں ہے کہ یہاں خواتین کی کرکٹ ٹیم بنائی جائے۔

چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ طالبان نے مجھے فون کر کے  کہا ہے کہ خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نہ بنائی جائے کیوں کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور یہ افغانستان کا کلچر بھی نہیں، اگر ایسا کیا گیا تو وہ کھلاڑیوں کو پہنچنے والے کسی نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں بطور مہاجر پناہ گزین کرکٹ سیکھنے والی افغانستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی بانی ڈیانا بارکزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ خواتین کی کرکٹ کی حمایت نہیں کرتا جب کہ ان کے پاس ملک بھر کی 3700 ایسی لڑکیاں ہیں جو کرکٹ کھیلتی ہیں تاہم امید ہے کہ کرکٹ بورڈ کا رویہ تبدیل ہو جائے گا۔ انہوں نے رواں سال اپریل میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، وہ کرکٹ بورڈ میں افغان خواتین کرکٹ کی نگران کے طور پر ذمے داریاں سر انجام دے رہی تھیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل  کا مکمل رکن بننے کے لیے افغانستان کو 2025ء تک خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دینا ہو گی کیونکہ آئی سی سی کا مکمل رکن بننے کے لیے یہ ایک اہم شرط ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو پیغام بھجوایا ہے کہ نیا محاذ کھولنے کا وقت نہیں ہے،فوجی عدالتوں سےمتعلق آئین میں گنجائش ہے، فوجی عدالتوں پرکچھ جماعتوں نےآئینی نکات اٹھائےہیں،سب نے اتفاق کیا تو ہمیں بھی اتفاق ہوگا۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں مجرموں کوعبرتناک سزادینےکامطالبہ کیاگیا،سانحہ پشاورکوسفاکانہ جرم قراردیاگیا،علما نے فرقہ وارانہ رجحانات ختم کرنےکاعزم ظاہر کیا،فرقہ وارانہ کتابوں پرپابندی کے علاوہ اس کے مصنف پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سزائےموت دیتےوقت کوئی امتیاز نہ برتا جائے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کےساتھ تعاون کیا جائے گا

ایمزٹی وی (کھیل)   چیف سلیکٹر و ٹیم منیجرمعین خان نے کہا ہے کہ بہتر نتائج کے لئے دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد سمیت دیگر نامور کھلاڑیوں سے رابطہ کریں گے، کراچی میں سابق کپتان کی سالگرہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حنیف محمد عظیم کھلاڑی رہے، دنیا کے بڑے بڑے کرکٹرز ان کے گن گاتے تھے، ان کے نقش قدم پر چلنے والے کھلاڑیوں نے بھی نام کمایا، حنیف محمد کی بیٹنگ تکنیک کھلاڑیوں کے لیے مثالی نمونہ ہے، عالمی کپ سے قبل کوشش کریں گے کہ پلیئرز کا ان کے ساتھ کوئی سیشن رکھا جائے، اس سے بہتر نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

سابق ٹیسٹ کپتان و سینئر بیٹسمین یونس خان نے کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ میں حنیف محمد سے بہت رہنمائی حاصل کی۔ ان کا انداز اور تکنیک میرے لیے باعث افتخار ہے، میں نے کبھی خواب میں نہ سوچا تھا کہ عظیم کرکٹر کے ساتھ بیٹھ سکوں گا، انھوں نے ہمیشہ میری مدد کی اور مجھے کرکٹ کے بنیادی رموز سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ وہ میرے لیے رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں، میری خواہش ہے کہ ان کی طرح طویل اننگز کھیل سکوں، حنیف محمد کی خدمات کے اعتراف میں کرکٹ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہا کہ حنیف محمد نئے کرکٹرز کے لیے عظیم مثال ہیں۔ آل راؤنڈر انور علی نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں حنیف محمد کا نام ہمیشہ امر رہے گا۔ سابق ٹیسٹ اوپنر صادق محمد نے کہا کہ میرے لیے یہ بات ہی باعث فخر ہے کہ حنیف محمد میرے بڑے بھائی ہیں۔